اردو

urdu

ETV Bharat / state

Protest against Brij Bhushan اکھل بھارتیہ جاٹ مہا سبھا کا برج بھوشن کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

ضلع میرٹھ میں ریسلر بیٹیوں کی حمایت میں اکھل بھارتیہ جاٹ مہا سبھا نے ریسلنگ ایسوسیش کے صدر برج بھوشن کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے اس سلسلے میں ضلع مجسٹریٹ کو عرضداشت بھی پیش کی۔

اکھل بھارتیہ جاٹ مہا سبھا نے برج بھوشن کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا
اکھل بھارتیہ جاٹ مہا سبھا نے برج بھوشن کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا

By

Published : Jun 5, 2023, 2:46 PM IST

اکھل بھارتیہ جاٹ مہا سبھا نے برج بھوشن کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا

میرٹھ: ریاست اترپردیش کے میرٹھ میں اکھل بھارتیہ جاٹ مہا سبھا کے زیر اہتمام ڈی ایم آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ایک عرضداشت ڈی ایم کے ذریعہ صدرِ جمہوریہ کے نام پیش کیا گیا۔ اس میں ملک کا نام روشن کرنے والی خاتون پہلوانوں کے ساتھ ہوئی جنسی زیادتی کے خلاف احتجاج کر رہی ہیں۔ ان کھلاڑیوں پر پولیس کی سخت کارروائی کے خلاف ناراضگی کا اظہار کیا۔ جٹ مہاسبھا نے پولیس افسران پر سخت کارروائی کرنے کے ساتھ ہی ریسلنگ ایسوسیشن کے صدر برج بھوشن کے خلاف بھی سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کرنے والی ان ریسلر بیٹیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے معاملے پر جہاں دہلی میں ریسلنگ ایسوسیشن کے صدر برج بھوشن پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے حکومت سے ان پر کارروائی کرنے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ ان خاتون ریسلروں پر پولیس کی کارروائی کی تصاویر سامنے آنے کے بعد میرٹھ میں اکھل بھارتیہ جاٹ مہا سبھا کی جانب سے برج بھوشن کے پتلے کو نذر آتش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:Awadhesh Rai Murder Case اودھیش رائے قتل کیس کا آج فیصلہ، مختار انصاری سمیت چار افراد ملزم

وہیں میرٹھ کلکٹریٹ پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے تنظیم کے اراکین نے ریسلنگ ایسوسی ایشن کے صدر برج بھوشن کو فوری طور پر گرفتار کرنے کے ساتھ ریسلر بیٹیوں کے ساتھ غیر ذمہ دارانہ برتاؤ کئے جانے والے پولیس اہلکاروں پر بھی کارروائی کا مطالبہ کیا۔ ان کا الزام ہے کہ حکومت ملک کا نام عالمی سطح پر روشن کرنے والی بیٹیوں کو اب ذات برادری میں بانٹنے کا کام کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details