اردو

urdu

By

Published : Mar 26, 2022, 9:13 PM IST

ETV Bharat / state

Anjuman Ghuncha-e-Abbasiya: بارہ بنکی میں حضرت عباسؒ کی ولادت پر محفل کا اہتمام

بارہ بنکی میں انجمن غنچہ عباسیہ Anjuman Ghuncha-e-Abbasiya کی جانب سے جشن عباسؒ پروگرام کا اہتمام کیا گیا، محفل میں جہاں دور دراز سے آئے علماء دین نے عوام کو اصلاح معاشرہ کا درس دیا وہیں، مختلف شعرا کرام نے اپنے کلام سے محفل کی رونق میں چار چاند لگا دیے۔

بارہ بنکی میں حضرت عباسؒ کی ولادت پر محفل کا اہتمام
بارہ بنکی میں حضرت عباسؒ کی ولادت پر محفل کا اہتمام

ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں جمعہ کی رات انجمن غنچہ عباسیہ Anjuman Ghuncha-e-Abbasiya کی جانب سے جشن عباسؒ پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ جشن عباس کے محفل مقاسد کے ساتھ سماج کے تمام غوشوں میں نمایاں کام انجام دینے والی شخصیات کے ساتھ مختلف تعلیمی بورڈز کے امتحانات میں اعلیٰ نمبر حاصل کرنے والے طلباء کو اعزاز سے بھی نواجہ گیا۔ محفل میں جہاں دور دراز سے آئے علماء دین نے عوام کو اصلاح معاشرہ کا درس دیا وہیں، مختلف شعرا کرام نے اپنے کلام سے محفل کی رونق میں چار چاند لگا دیے۔

بارہ بنکی میں حضرت عباس کی ولادت پر محفل کا اہتمام

واضح رہے کہ شہر کے سیول لائین واقع کربلا میں انجمن غنچہ عباسیہ گزشتہ 20 برسوں سے جشن عباس کا اہتمام کرتی آ رہی ہے۔ گزشتہ دو برس سے کووڈ-19 کی وجہ سے جاری پابندیوں کی وجہ سے جشن عباس بڑے پیمانے پر نہیں ہو پا رہا تھا۔ اس وجہ سے جشن عباس میں خاصی رونق نظر آئی۔ جشن عباس کا آعاز تلاوت قرآن سے ہوا۔ اس کے بعد آتش بازی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: Pilgrims Wedding Invitations in Dargah: خواجہ غریب نوازؒ کی درگاہ میں عقیدت مندوں نے شادی کے دعوت نامے جمع کیے

آتش بازی کے بعد بچوں نے ادبی اور ثقافتی پروگرامس پیش کئے. یہ سلسلہ تقریبآ پوری رات چلتا رہا. اعظم گڑھ سے تشریف لائے مولانا معراج حیدر نے بتایا کہ حضرت عباس وفاداری اور اطاعت کے لئے جانے جاتے ہیں۔ اسلئے اس۔ موقع پر ہیمں ان بتائے راستے پر چلنا چاہیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details