مظفرنگر:جامعہ انوارالعلوم اور جامعہ ملت پبلک اسکول بہاری کے طلباء نے سہ روزہ اسکاوٹ اینڈ گائیڈ کیمپ میں جوش وخروش کے ساتھ حصہ لیا۔ کیمپ کے ٹرینر ماسٹر امیر عالم نے طلباء کو سڑک حادثات میں زخمی ہونے والے متاثرین کی امداد کے لئے فرسٹ ایڈ،ٹینٹ بنانا،جسمانی صحت کے لئے ورزش،گانٹھ باندھنے وغیرہ کی ٹرینگ دی۔ کمیپ کے دوسرے دن مفتی بنیامین قاسمی صدر جمعیت علماء ضلع مظفرنگر نے شرکت کی اور طلباء کو نصیحت کرتے ہوئے خدمت خلق کا کی ترغیب دلائی اور کہا کہ خدمت خلق کا شوق ہر انسان کو اپنے اندر پیدا کرنا چاہئے اس لئے کہ خدمت خلق کی احادیث نبویہ میں بڑی فضیلت آئی ہیں۔
کیمپ کی اختتامی تقریب میں مہمانان خصوصی کے طور پر قاری ذاکر قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع مظفرنگر اور مولانا سید محمد سعد خانجہانپوری نے شرکت کی اور طلباء کو خدمت خلق کے رہنماء اصول بتائے۔قاری ذاکر قاسمی اور مولانا سید محمد سعد خان جہانپوری نے کہا کہ جمعیت یوتھ کلب کا مقصد ہی خدمت خلق ہے ۔