اردو

urdu

ETV Bharat / state

Shiv Langar for Kanwad Yatris: جمعیت علمائے ہند کی جانب سے کانوڑ یاتریوں کیلئے شیو لنگر کا اہتمام - کانوڑ یاتریوں میں کھانا تقسیم

ضلع مظفر نگر کے مختلف علاقوں میں جمعیت علمائے ہند کی جانب سے کانوڑ یاتریوں میں کھانا تقسیم کیا جارہا ہے، جس میں جمعیت کے والنٹیر یاتریوں میں پانی، شربت، پھل وغیرہ بھی تقسیم کررہے ہیں۔ Shiv Langar for Kanwad Yatris by Jamiat Ulema Hind

جمعیت علمائے ہند کی جانب سے کانوڑ یاتریوں کے لیے شیو لنگر کا اہتمام
جمعیت علمائے ہند کی جانب سے کانوڑ یاتریوں کے لیے شیو لنگر کا اہتمام

By

Published : Jul 23, 2022, 7:05 PM IST

مظفر نگر:کورونا وبا کی وجہ سے دو برس تک کانوڑ یاترا پر پابندی تھی، اس سال کانوڑ یاترا جاری ہے، جس میں بڑی تعداد میں عقیدت مند شرکت کر رہے ہیں۔ وہیں ریاستی حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے کہ یاتریوں کو کسی قسم کی کوئی پریشانی نہ ہو، جس کے لیے تمام تر انتظامات کیے گئے ہیں۔ وہیں جمعیت علمائے ہند بھی کانوڑ یاتریوں کی مدد کے لیے آگے آئی ہے۔ ضلع بھر میں جمعیت کی جانب سے یاتریوں کے لیے کھانے پینے کا انتظام کیا جارہا ہے اور یاتریوں کے درمیان پھل بھی تقسیم کیے جارہے ہیں۔

جمعیت علمائے ہند کی جانب سے کانوڑ یاتریوں کے لیے شیو لنگر کا اہتمام

جمعیت کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ جمعیت ہمیشہ آپسی بھائی چارے کو فروغ دینے کا کام کرتی ہے تو وہیں کانوڑ یاتریوں نے بھی جمعیت کی اس پہل کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ ایسے ہی ہم سب کو مل جل کر ایک دوسرے کے تہواروں میں شریک ہونا چاہیے اور آپسی بھائی چارے کی مثال قائم کرنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:Hathras Road Accident: ہاتھرس میں ڈمپر نے چھ کانوڑیوں کو کچلا

ABOUT THE AUTHOR

...view details