ریاست اترپردیش کے شہر کانپور کے رجبی گراؤنڈ پریڈ میں جمعیت علماء ہند نے ایک نعتیہ مشاعرہ کا اہتمام کیا، اس مشاعرے میں بھارت کے کئی اضلاع سے نامور نعت گو شعراء کرام نے شرکت کر کے اپنے کلام سے سامعین کے دلوں کو منور کیا۔
کانپور میں جمعیت علماء ہند نے نعتیہ مشاعرہ کا اہتمام کیا
جمعیت علماء ہند کانپور کی جانب سے منعقد مشاعرے میں ملک کے کئی اضلاع سے آئے شعراء کرام نے نعت اور مدح صحابہ کے ذریعے لوگوں کے ایمان کو تازہ کیا۔
جمعیت علماء ہند کانپور میں اپنا تین روزہ اجلاس منا رہی تھی، اس کے اختتام ہونے پر جمیعت علماء ہند نے رجبی گراؤنڈ پریڈ پر ایک نعتیہ مشاعرہ کا اہتمام کیا۔ جمعیت علماء ہند کے اس نعتیہ مشاعرے میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
جمعیت علماء ہند ہر سال کانپور کے رجبی گراؤنڈ پریڈ پر ایک اجلاس منعقد کرتی ہے، جلسہ کے اختتام پر ہر سال نعتیہ مشاعرہ کا اہتمام کرتی ہے۔ جمیعت علماء ہند کا یہ نعتیہ مشاعرہ کانپور کی ایک شان بھی ہے جس میں ملک بھر کے عظیم نعت گو شعرا کرام شرکت کرتے ہیں۔ اسی لیے شعر و شاعری سے دلچسپی رکھنے والے لوگ اس مشاعرے کے منعقد ہونے کا انتظار کرتے ہیں اور جب یہ مشاعرہ عمل پذیر ہوتا ہے تو بڑی تعداد میں لوگ شرکت کرتے ہیں۔