مظفر نگر: جمعیت علما ہند ضلع مظفرنگر منتظمہ کے اجلاس میں جمعیت علمإ صوبہ اترپردیش کے صدر کے لئے خطبہ استقبالیہ مفتی محمد انتظار قاسمی رکن ایڈہاک کمیٹی نے پیش کیا ۔ جمعیت علمإ ضلع مظفرنگر کی دوسالہ کارکردگی ایڈہاک کمیٹی کے کنوینر مولانا مکرم علی قاسمی نے پیش کی۔اس میں ضلع مظفرنگر کی بےمثال کارکردگی پیش کی گٸی اور اصلاح معاشرہ ضلع مظفرنگر کی رپورٹ اوراسلامی تشخص اور اسلامی امتیاز سے متعلق تجویز مفتی مجیب الرحمن قاسمی صدر جمعیة علمإ شہر مظفرنگر نے پیش کی۔
مولانا صادق چھتیلا نے منی پور میوات سے متعلق اور حافظ شیر دین نے ووٹ بیداری مہم سے متعلق اور مولانا عبد الخالق نے یکساں سول کوڈ سے متعلق ہجومی تشدد کے خلاف مولانا بدر اختر مظاہری نے اور نٸی قومی تعلیمی پالیسی سے متعلق مولانا عبد القیوم نے اور جمہوریت اور سکولرزم سے متعلق تجویز مولانا زبیر رحمانی نے اورتعزیت کی تجویز مولانا نسیم نے پیش کی۔