اردو

urdu

ETV Bharat / state

نظر ثانی کی عرضی داخل کریں گے: ارشد مدنی

بابری ایودھیا ملکیت معاملے پر عدالت عظمیٰ کا فیصلہ آنے کے بعد اس معاملے میں نظر ثانی درخواست داخل کرنے کے معاملے پر مسلم تنظیموں میں نا اتفاقی ہے۔

جمعیت العلماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی
جمعیت العلماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی

By

Published : Nov 28, 2019, 1:25 PM IST

ایک جانب سنی وقف بورڈ جہاں سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی عرضی داخل نہیں کرےگا، وہیں جمیعت العلماہند نے نظر ثانی کی درخواست داخل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نظر ثانی کی عرضی داخل کریں گے، دیکھیں ویڈیو

دیوبند میں پریس کانفرنس کے دوران جمیعت علمائے ہند کے قومی صدر مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ سنّی وقف بورڈ تو پہلے ہی منع کر چکا ہے، لیکن ریویو پٹیشن کرنے کے لیے ہم لوگ اس کی پوری تیاری کر چکے ہیں اور یہ سب کی اپنی اپنی مرضی ہے کہ کوئی سپریم کورٹ جائے یا نہ جائے لیکن بابری مسجد مسئلے پر ہم لوگ ضرور جائیں گے، کیونکہ یہ ہمارا حق ہے۔

مولانا ارشد مدنی نے مزید کہا کہ کی یہ ہر کسی کا اپنا اختیار ہے کہ کوئی عدالت جائے یا نہ جائے۔ سنّی وقف بورڈ اور کچھ مسلم تنظیموں نے تو فیصلہ آنے سے پہلے ہی اس سے خود کو الگ کر لیا تھا۔ اس لیے اب وہ کس طرح ریویوپٹیشن داخل کرسکتے ہیں۔

مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ ہمیں اس بات پر اِشکال ہے کہ جب مندر توڑ کر مسجد نہیں بنائی گئی اور مسجد میں مورتی رکھنا ایک جرم تھاتو فیصلہ مسلمانوں کے حق میں کیوں نہیں آیا۔ یا تو یہ کہہ دیتے کی اس مسجد کو مندر توڑ کر بنایا گیا ہے تو ہمارا ریویو پٹیشن کے اندر جانے کا کوئی مطلب نہیں رہتا، ہم تو صرف اس لیے جا رہے ہیں کہ یہ فیصلہ ہماری سمجھ میں نہیں آ رہا ہے، ہم محض یہ کہہ رہے ہیں کہ اسے دوبارہ غور کر لیا جائے۔ یہ عدالت کے اوپر ہے کہ وہ اس کو قبول کرتے ہیں کہ نہیں کرتے ہیں، کیونکہ یہ کوئی ہمارا ناک کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ تو خالص ایک مذہبی مسئلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا حق ہے کہ مسجد اپنی جگہ پر بنائی گئی ہے اور وہ کسی مندر کو توڑ کر نہیں بنائی گئی۔ اس لیے یہ ہمارا مذہبی فرض ہے کہ ہم سپریم کورٹ جائیں۔ بقیہ فیصلہ جو کچھ بھی ہوگا ہم اس سے انکار نہیں کر رہے ہیں، بلکہ ہم تو اس کا احترام ہی کریں گے۔
مولانا ارشد مدنی نے مزید کہا کہ ہمارے وکیل اعجاز مقبول اور سینئر وکیل راجو دھون دونو مل کر اس کی تیاری کر رہے ہیں اور آنے والے دو چار دن کے اندر ہم اس کو فائل کر دیں گے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details