بنارس کے بجرڈیہہ علاقے کے ملک گارڈن میں جمعیت علماء بنارس کی جانب سے غریب اور ضرورت مندوں کے درمیان سیکڑوں کمبل تقسیم کئے گئے۔
جمعیت علماء بنارس کی جانب سے ضرورت مندوں میں کمبل تقسیم اس موقع پر جمیعت علماء یوتھ کلب اہم ذمہ دار محمد رضوان نے کہا کہ سردیوں کے موسم میں ضرورت مند اور غریبوں کو گرم کپڑوں کی اشد ضرورت ہوتی ہے اس کے پیش نظر ہم لوگ ضرورت مندوں کے درمیان حاضر ہیں۔
بنارس کے جمعیت یوتھ کلب کے اہم ذمہ دار محمد رضوان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہماری تنظیم کی گذشتہ 100 سال کی تاریخ ہے۔ چاہے کوئی قدرتی آفات ہو یا کوئی بھی موقع، ہر موقع پر جمعیت علماء کمزوروں اور مساکین کا سہارا بنتی ہے۔
جمعیت علماء بنارس کی جانب سے ضرورت مندوں میں کمبل تقسیم انہوں نے بتایا کہ آج ضرورت مندوں کے مابین بلا تفریق ملت و مذہب کمبل تقسیم کیا گیا ہے۔ پورے شہر میں ایک ہزار سے زائد کمبل تقسیم کرنے کا منصوبہ ہے جو مسلسل شہر کے مختلف علاقوں میں جاری ہے۔
اس تقریب کے انعقاد میں بشیر احمد، خورشید جمال، محمد جاوید، محمد محسن، زاہد بلال، قیصر غالب، اور حافظ ابوحمزہ وغیرہ نے مرکزی کردار ادا کیا۔