اردو

urdu

ETV Bharat / state

Ram Navami Violence: جمیعت علماء اور ہندو مہا سبھا کا نفرت پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ - رام نومی کے موقع پر تشدد کے واقعات

ملک میں رام نومی کے موقع پر پیش آئے تشدد کے واقعات پر میرٹھ جمیعت علماء ہند اور ہندو مہا سبھا کے ذمہ داران نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے نفرت پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ Ram Navami violence

جمیعت علماء اور ہندو مہا سبھا کا نفرت پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
جمیعت علماء اور ہندو مہا سبھا کا نفرت پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

By

Published : Apr 20, 2022, 4:42 PM IST

میرٹھ:رام نومی کے موقع پر ملک کے مختلف حصوں میں پیش آئے تشدد کے واقعات اور اشتعال انگیز بیانات پر میرٹھ جمیعت علماء ہند اور ہندو مہا سبھا کے ذمہ داران نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے نفرت پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا، ساتھ ہی حکومت کی بلڈوزر پولیٹکس کو بھی سماج اور سیاست کے لیے غلط قرار دیا۔ Violence on the occasion of Ram Navami

دونوں تنظیموں کے رہنماؤں نے کہا کہ 'مذہب کے نام پر ایک طبقے کے خلاف اشتعال انگیز بیانات ملک اور سماج کے لیے خطرناک حالات پیدا کر رہے ہیں۔ گذشتہ دنوں رام نومی کے موقع پر پیش آئے واقعات سے ملک کے حالات بہتر نہیں ہیں، اس لیے حکومت کو ایسے واقعات پر قابو پانے کے لیے نئے اقدامات کرنے ہوں گے۔

ویڈیو

مزید پڑھیں:


وہیں اترپردیش حکومت کی بلڈوزر پولیٹکس سے ایک خاص طبقے کو نشانہ بنایا جارہا ہے، تاہم ہندو تنظیموں کے ذمہ داران کی کارکردگی بھی ملک کی امن و سلامتی کو ختم کر رہی ہے۔ اس لیے اب ضرورت ہے کہ حکومت اپنے قول کے مطابق سب کا ساتھ سب کا وکاس اور سب کا وشواس پر کام کرے تاکہ ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو بچایا جاسکے۔ Violence on the occasion of Ram Navami

ABOUT THE AUTHOR

...view details