اترپردیش کے ضلع مئو میں جمیعت علماء ہند مولانا ارشد مدنی گروپ کی جانب سے ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ میں مشرقی اترپردیش کے مختلف اضلاع کے عہدیدار اور کارکن شامل ہوئے۔
کورونا وبا کے خطرے کے مدنظر تقریباً ایک سال تک جمیعۃ کی کوئی میٹنگ منعقد نہیں کی گئی۔ یہ پہلا موقع ہے جب مشرقی اترپردیش کے جمیعۃ کے کارکن یکجا ہوئے۔
پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے ورکنگ کمیٹی جمیعت علماء ہند کے رکن مولانا عبداللہ ناصر قاسمی نے کہا کہ دینی علوم کے ساتھ ساتھ عصری علوم حاصل کرنے کے لئے مسلم معاشرے کو بیدار کرنا ضروری ہے۔ اس مقصد کے لئے جمیعت باقاعدگی سے مہم چلائے گی۔