اردو

urdu

Jamiat Ulama Hind جمعیت علماء ہند ضلع مظفر نگر کی ایڈہاک کمیٹی کی اہم میٹنگ

مظفرنگر ضلع میں جمعیت علماء ہند کی ایڈہاک کمیٹی کی اہم میٹنگ کا انعقاد ہوا۔اس میٹنگ میں کئی اہم قرارداد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میٹنگ میں موجود ذمہ داران نے حکومت سے فرقہ وارنہ تشدد میں ملوث لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

By

Published : Aug 7, 2023, 11:39 AM IST

Published : Aug 7, 2023, 11:39 AM IST

جمعیت علماء ہند ضلع مظفر نگر کی ایڈہاک کمیٹی کی اہم میٹنگ
جمعیت علماء ہند ضلع مظفر نگر کی ایڈہاک کمیٹی کی اہم میٹنگ

جمعیت علماء ہند ضلع مظفر نگر کی ایڈہاک کمیٹی کی اہم میٹنگ

مظفر نگر :ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگرضلع میں جمعیت علماء ہند کی ایڈہاک کمیٹی کی اہم میٹنگ کا انعقاد ہوا۔اس میٹنگ میں کئی اہم قرارداتوں پرتبادلہ خیال کیا گیا۔میٹنگ میں موجود ذمہ داران نے حکومت سے فرقہ وارنہ تشدد میں ملوث لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ایڈہاک کمیٹی کی میٹنگ میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ کئی روز سے جمعیت علماءہند کی مظفر نگر یونٹوں کے عہدے داران اور کارکنان کے درمیان کچھ غلط فہمیوں کی وجہ سے اختلافات پیدا ہو گئے تھے جیسے دور کرنے کی کافی کوششیں کی گئی لکن بات نہیں بنی۔ ایسی صورت میں جمعیت علما ہند کے قومی صدر حضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب مدظلہ العالی کی ہداہت پر ریاستی جمعتت کی طرف سے جمعیت ضلع مظفرنگر کو تحلیل کرنے (ختم کرنے ) کا فیصلہ لیا گیا اور ضلع کی ایک نئی ایڈہاک کمیٹی بنائی گئی۔اس کمیٹی میں 10 ممبران شامل کیے گئے ہیں۔

اس ایڈہاک کمیٹی کے کنوینر مولانا مکرم قاسمی کو بنایا گیا۔یہ ایڈہاک کمیٹی پوری مجلس عاملہ کی طرح پورے ضلع کو چلائے گی ہر چیز کی ذمہ داری ان کو دی گئی ہے۔ جتنی بھی ضلع کی تحصیلوں ، شہروں اور قصبات میں موجود یونٹیں ہیں یہ سب ایڈھاک کمیٹی کی زیر نگرانی رہیں گی ایڈہاک کمیٹی کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ جماعت سے وابستہ افراد میں جوڑ پیدا کرے. لیکن پھر بھی جو اس کی خلاف ورزی کرے گا یا اس سے الگ جائے گا تو اس کے خلاف بھی مزید کاروائی کی جائے گی۔ جمعیت علمائے ہند ملک کی سب سے بڑی علما ءکی تنظیم ہے جو سب کو جوڑنا چاہتی ہے توڑنا نہیں چاہتی ہے جو سب کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے جو بھی جمعیت علماءسے جڑنا چاہتے ہیں جمعیة علمائے ہند سب کا خیر مقدم کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Gyanvapi Mosque Case گیانواپی مسجد میں مسلسل تیسرے دن بھی اے ایس آئی سروے جاری

مظفر نگر میں ایڈہاک کمیٹی کی پہلی میٹنگ مولانا مکرم قاسمی کی قیادت میںاُن کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی۔ اس میٹنگ میں کچھ قرارداد بھی پاس کیے گئے ہے اور ملک کی تازہ صورتحال پر بھی غور و فکر کیا گیا۔میٹنگ میں مولانا مکرم قاسمی نے کہا کی ملک کی موجودہ صورتحال بے حد افسوسناک ہے ہریانہ کے نوح میوات میں تشدد ہو یا منی پور میں گزشتہ دو مہینے سے تشدد جاری ہے وہاں کے حالات سیریا جیسے حالات ہیں یا پھر ٹرین میں تین مسلم افراد کا نام پوچھ کر قتل کیے جانے کی ہم سخت مذمت کرتے ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details