اردو

urdu

ETV Bharat / state

Islahe Muashra Programme in Muzaffarnagar مظفر نگر میں جمعیت علماء کا پانچواں اصلاح معاشرہ پروگرام

مظفر نگر شہر میں جمعیت علماء کے پانچویں اصلاح معاشرہ پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔ جس میں مہمان خصوصی مولانا عبد الخالق قاسمی نے کہا کہ قرآن کہتا ہے کہ اے ایمان والوں مکمل طور سے ایمان میں داخل ہوجاؤ۔ Muzaffarnagar Reform Society Program

Islahe Muashra Pro in Muzaffarnagar
Islahe Muashra Pro in Muzaffarnagar

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 5, 2023, 3:25 PM IST

مظفر نگر:ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں بروز پیر بعد نماز عشاء بمقام پیر والی مسجد مملانا روڈ میں اصلاح معاشرہ جمعیۃ علماء شھر مظفر نگر کا پانچواں پروگرام منعقد ہوا۔ جس کی صدارت حضرت مفتی مجیب الرحمٰن قاسمی صدر جمعیۃ علماء شھر مظفر نگر نے فرمائی اور نظامت کے فرائض مفتی محمد دانش قاسمی نائب کنوینر جمعیۃ علماء شھر مظفر نگر ونائب سکریٹری جمعیۃ علماء شھر مظفر نگر نے انجام دیے اور خصوصی خطاب مہمان خصوصی مولانا عبد الخالق قاسمی کا ہوا۔ مولانا نے فرمایا اے ایمان والوں مکمل طور سے ایمان میں داخل ہوجاؤ۔ ایمان داخل ہونے سے مراد یہ اللہ اور اس کے رسول کے فرمان کے مطابق اپنی زندگی کو گزارو۔ اسی میں ہماری کامیابی ہے۔ اس کے علاوہ سوائے گمراہی کے اور کچھ نہیں۔ قرآن میں اللہ رب العزت فرماتے ہیں۔ تم ہی سر بلند رہوگے تمہارے لیے ہی اس دنیا کو وجود بخشا گیا ہے۔ بس شرط ایک ہے اور وہ یہ کہ پکے سچے مومن بن جاؤ۔

یہ بھی پڑھیں:

مفتی مجیب الرحمٰن قاسمی نے اپنے صدارتی خطاب میں فرمایا۔ قال اللہ تعالیٰ ان تنصرو اللہ ینصرکم ( القرآن الکریم ) تم اللہ کی مدد کرو، اللہ تمہاری مدد کرے گا۔ یعنی اپنی زندگی اللہ اور اس کے بھیجے ہوئے پیغمبر محمد رسول اللہ کے مطابق زندگی گزارنے والے بن جاؤ۔ کیونکہ جو طریقہ آقا ہم کو سکھا کر گئے ہیں۔ اسی طریقہ میں صد فیصد کامیابی ہے اور اس سے ہٹکر سوائے ضلالت وگمراہی کے اور کچھ نہیں۔ چونکہ ہمارا ایمان وعقیدہ ہے کہ قرآن و حدیث کی تعلیمات بالکل برحق ہیں۔ میرے بھائیوں میرے نوجوان بچوں اپنے دنیا میں آنے کے مقصد کو پہچانو۔ ہم تمام کو دنیا میں ایسے ہی نہیں بھیجا گیا ہے۔ ہم سب کو ایک مقصد کے لیے بھیجا گیا اور وہ یہ کہ ہم کو اپنے رب کو راضی کرنا ہیں اور اس کی ناراضگی سے بچنا ہے۔

آؤ مل کر ہم یہ عزم مصمم کریں۔ آج اور ابھی سے ہم اپنے رب کو راضی کریں گے۔ اس کو ناراض نہیں کریں گے اور اپنے ہر معاملات کو قرآن و حدیث کے مطابق ہی کریں گے۔ خواہ وہ ہمارے شادی بیاہ ہوں یا اپنے بچوں اور بچیوں کی تربیت کا مسئلہ ہو۔ حتیٰ کہ ہر چیز کو انشاء اللہ قرآن و حدیث کے مطابق ہی کرنا چاہیے۔ مفتی مجیب الرحمٰن قاسمی کی دعاء پر پروگرام کا اختتام عمل میں آیا۔ شرکاء میں قاری عارف صاحب امام پیر والی مسجد، مفتی ندیم صاحب، مفتی یوسف صاحب، حافظ شھباز، ماسٹر ضمیر الدین اور دیگر حضرات شامل رہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details