اردو

urdu

ETV Bharat / state

میرٹھ: جمعیت علماء ہند کی جانب سے شیر خورمہ تقسیم - etv bharat urdu

کورونا وبا کی وجہ سے پیدا ہوئے حالات میں جب لوگ خوفزدہ ہوکر تہوار کے موقع پر بھی ایک دوسرے کی خوشیوں میں شرکت سے بچ رہے ہیں۔ ایسے میں ماحول کو خوشگوار بنانے کے لیے جمعیت علماء ہند شہر میرٹھ نے پرانی روایت کو قائم رکھتے ہوئے لوگوں میں شیر خورمہ تقسیم کیا۔

jamiat e ulema hind distributed sheer khurma on eid celebration in meerut
جمعیت علماء ہند کی جانب سے شیر خورمہ تقسیم

By

Published : May 16, 2021, 11:43 AM IST

جمعیت علماء ہند شہر میرٹھ کی جانب سے عید کے دوسرے دن شیر خورمہ تقسیم کرکے تہوار کی خوشیوں میں سب کو شامل کیا جاتا ہے۔ لیکن گذشتہ دو سال سے عید کے موقع پر کورونا کی گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے اس پروگرام کا محدود دائرے میں انعقاد کرکے روایت کو برقرار رکھنے کی کوشش کی گئی۔

دیکھیں ویڈیو

جمعیت علما کے مقامی ذمہ داران اور شہر قاضی کے زیر انتظام منعقدہ اس پروگرام میں پولیس افسران کو بھی خاص طور پر مدعو کیا جاتا ہے اور ان کا استقبال کیا جاتا ہے۔

معیت علماء ہند کی جانب سے شیر خورمہ تقسیم

مزید پڑھیں:

رضا ایکشن کمیٹی نے ضرورت مندوں میں راشن تقسیم کیے
معیت علماء ہند کی جانب سے شیر خورمہ تقسیم

عید الفطر کے موقع پر روایت کو برقرار رکھتے ہوئے شیر خورمہ کی تقسیم کر کے جمعیت علماء ہند شہر میرٹھ کی جانب سے منعقد کیے گئے۔ پروگرام کا مقصد بھی یہی ہے کہ کورونا کے ماحول کے بیچ عید کی خوشیاں ساجھا کی جائیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details