اردو

urdu

ETV Bharat / state

غیر مسلموں میں اسلامی لٹریچر کی تقسیم

ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں ہولی کے موقع پر جماعت اسلامی رامپور کی جانب سے سدبھاونا کیمپ لگاکر ہولی ملن کے اہتمام کیا گیا۔

متعلقہ تصویر

By

Published : Mar 22, 2019, 11:46 AM IST

اس موقعے سے برادران وطن میں اسلامی کتابیں بھی تقسیم کی گئیں۔
شرکا نے جماعت کی اس کوشش کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے آپسی محبت اور گنگا جمنی تہذیب کو فروغ حاصل ہوگا۔

متعلقہ ویڈیو

رامپور کے تاریخی قلع کے وسیع میدان میں منعقد ہونے والے اس ہولی ملن میلے میں مسلمانوں کی مختلف سماجی تنظیموں نے کیمپ لگاکر اپنے ہندو بھائیوں کو ہولی کی مبارکباد پیش کی۔ اس موقعے پر جماعت اسلامی کی جانب سے لگائے گئے سدبھاونا کیمپ کو کافی پسند کیا گیا۔
کانگریس کی رہنماء اور سابق رکن پارلیمنٹ بیگم نوربانو کا کہنا تھا کہ ملک کے موجودہ نفرتوں کے اس ماحول میں اس قسم کی کوششیں قابل دید ہیں۔ کتابوں سے انسان کو مختلف مذاہب کو جاننے میں کافی مدد حاصل ہوتی ہے۔
بلا شبہ کتابیں انسان کی بہترین دوست ہوتی ہیں۔ ساتھ ہی یہ انسان کو بہتر انسان بننے کا سلیقہ سکھلا جاتی ہیں۔ اس لیے یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ انسانوں کے ٹوٹے ہوئے دلوں کو بھی جوڑنے میں یہ کتابیں اہم رول ادا کر سکتی ہیں۔
ضرورت اس بات کی ہے کہ نفرتوں کی ان آندھیوں میں محبت بھرے ان پیغامات کو عام کرنے کی کوشش کی جائے۔ تاکہ ملک کو مضبوطی فراہم ہو۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details