جے پور: این آئی اے کی خصوصی عدالت نے جمعہ کو ادے پور کے کنہیا لال قتل معاملے میں آٹھ ملزمین کے خلاف الزامات طے کیے۔ آرمز ایکٹ کے تحت پراسیکیوشن کی منظوری نہ ہونے کی وجہ سے ایک ملزم فرہاد محمد شیخ عرف بابلہ کے خلاف الزامات طے نہیں ہوئے۔ سماعت کے دوران آٹھ ملزمین غوث محمد، ریاض عطاری، محمد محسن، آصف، محسن، وسیم علی، محمد جاوید اور مسلم محمد کو وی سی کے ذریعے اجمیر ہائی سکیورٹی جیل سے پیش کیا گیا۔ عدالت نے آٹھ ملزمین کے خلاف دفعہ 120B، 302، 324 (34)، 153A، 153B، 295A اور آئی پی سی کی دیگر دفعات، UAPA ایکٹ کی دفعہ 16، 18 اور 20 کے ساتھ ساتھ آرمس ایکٹ کے تحت الزامات طے کیے ہیں۔ عدالت نے تمام ملزمین کو دو فروری کو عدالت میں پیش کرنے اور استغاثہ کی منظوری پیش کرنے کو کہا ہے۔
اس سے قبل، این آئی اے کی خصوصی پبلک پراسیکیوٹر ٹی پی شرما نے کہا تھا کہ ملزمین نے واٹس ایپ پر ایک گروپ بنایا اور مجرمانہ سازش رچی اور مذہب کے نام پر کنہیا لال ٹیلر کا قتل کیا۔ کیس کی تفتیش سے ثابت ہوتا ہے کہ ملزمین مجرمانہ سازش میں ملوث رہے ہیں۔ ان کے خلاف قتل، دیگر مذاہب اور ذاتوں کی توہین اور دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزامات بھی ثابت ہوئے ہیں۔ لہٰذا ملزمین کے خلاف قتل سمیت دیگر جرائم میں فرد چارجز طے کیے جائیں۔ وہیں ملزمین کی طرف سے استغاثہ کے دلائل پر جواب دیتے ہوئے اپنا دفاع کیا گیا۔
مزید پڑھیں: کنہیالال کا قتل بی جے پی کے لوگوں نے کیا تھا، اشوک گہلوت
CM Ashok Gehlot Slams BJP: 'ہم نے بی جے پی کا منصوبہ ناکام بنا دیا'
Udaipur Murder Case: کنہیا لال قتل کیس میں این آئی اے نے ایک اور شخص کو حراست میں لیا