اردو

urdu

ETV Bharat / state

اتحاد ملت کنونشن کی جانب سے 'یاد خمار' کا انعقاد - اردو نیوز لکھنؤ

اتحاد ملت کنونشن کی جانب سے 'یاد خمار' کا انعقاد آج دارالحکومت لکھنؤ کے پریس کلب میں کیا گیا جس میں اپنی اپنی گراں قدر خدمات کے لئے نمایاں شخصیات کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ان شخصیات میں ڈاکٹر اے کے ترپاٹھی، ڈاکٹر اسد عباس، ڈاکٹر نسیم نکہت وغیرہ شامل رہیں۔ اس موقع پر ایک عالمی مشاعرہ کا بھی اہتمام کیا گیا۔

ittehad-e-millat convention organize 'yad khumar' in lucknow
اتحاد ملت کنونشن کی جانب سے 'یاد خمار' کا انعقاد

By

Published : Mar 12, 2021, 12:13 PM IST

متھلیش کمار نے مشاعرہ کی شروعات کرتے ہوئے فلمی نغمہ گنگنایا۔

تصویر بناتا ہوں، تصویر نہیں بنتی

ایک خواب سا دیکھا ہے، تعبیر نہیں بنتی

بے درد محبت کا اتنا سا افسانہ

نظروں سے ملی نظریں میں ہو گیا دیوانہ۔

دیکھیں ویڈیو

خمار بارہ بنکوی کے پوتے فیض خمار نے اپنا کلام پیش کیا۔

وہ جان ہی گئے کہ ہمیں ان سے پیار ہے

آنکھوں کی مخبری کا مزا ہم سے پوچھئے

ہم بھی کر لے جو روشنی گھر میں

پھر اندھیرے کہاں قیام کریں گے؟پاپولر لکھنؤی نے اپنے انداز میں یوں بیان کیا کہ

کوشش کے باوجود ہاتھ نہ آیا کچھ

میں فاختہ چھوڑانے نکلا تھا باز سے

ارے پیمنٹ جو ملا تھا کرائے پر

گھس گیا جی چاہتا ہے میں خود جاؤ جہاد سے

چرن سنگھ نے اپنا کلام پیش کرتے ہوئے پڑھا کہ

مالک ہے تو، مولا ہے تو،

ہم اپنی انا کے نشے میں یہ بھول گئے تھے

شائد تو کیا ہے؟

ایک مرکز میں سمٹ آئی ہے ساری دنیا

ہم تماشہ ہیں، تماشائی ہے ساری دنیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details