اردو

urdu

ETV Bharat / state

اے ایم یو کے 48 طلباء آئی ٹی کمپنیوں کی ملازمت کیلئے منتخب

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں زیر تعلیم پوسٹ گریجویشن کے 48 طلباء و طالبات کو آئی ٹی کمپنیوں نے ملازمت کے لیے منتخب کیا ہے۔ AMU Placement 2022

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Dec 2, 2022, 7:03 AM IST

علی گڑھ:علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفس اور شعبہ کمپیوٹر سائنس کے ٹریننگ و پلیسمنٹ آفس کے اشتراک سے منعقدہ آن کیمپس بھرتی مہم کے دوران اے ایم یو میں زیر تعلیم پوسٹ گریجویشن (ایم سی اے اور ایم ٹیک) سال آخری کے 48 طلباء و طالبات کو معروف آئی ٹی کمپنیوں کاگنیزنٹ، ایل ٹی آئی اسپارک اور کیوی ٹیک (Cognizant, LTI Spark and KiwiTech)نے ملازمت کے لیے منتخب کیا ہے۔ ITs Companies hires 48 AMU students of post gratuation

پروفیسر عاصم ظفر (چیئرمین، شعبہ کمپیوٹر سائنس نے بتایا کہ طلباء کو آن لائن اپٹی ٹیوڈ ٹیسٹ اور تکنیکی انٹرویوز (online aptitude tests and technical interviews) کے بعد مذکورہ ملٹی نیشنل کمپنیوں نے مختلف عہدوں کے لیے منتخب کیا ہے۔ منتخب ہونے والے طلباء و طالبات نے آن لائن کیمپس پلیسمنٹ ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔ یونیورسٹی کے ٹریننگ پلیسمنٹ آفیسر جنرل سعد حمید نے منتخب طلباء کو مبارکباد پیش کی۔ 48 AMU Students Hired By IT Companies

واضح رہے گزشتہ ماہ 13 نومبر کو اے ایم یو کے ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفس جنرل اور انٹرنل کوالٹی ایشورنس میں (آئی کیوائی) کے اشتراک سے منعقدہ ایک روزو بھرتی میلہ 'سیراب' میں انٹرویو اور گروپ ڈسکشن کے مرحلہ کے بعد مختلف کمپنیوں نے 80 سے زائد طلباء و طالبات کو ملازمت کی پیشکش کی تھی جبکہ 150 سے زائد طلباء کو آئندہ ماہ ملازمت کی پیشکش کی تھی۔ روز گار بھرتی میلہ میں اسٹینگ کلاؤڈ، مارک امپیکس، ٹیلے سی آر ایم، سو جابس، کنیکٹ بزنس سولیوشنس، ہیلیو پی ٹی ای لمیٹیڈ، یو ایچ ایم وپکیشنس، مائنڈ ٹیل گلوبل پرائیویٹ لمیٹیڈ، بنسل کلاسیز، انٹل، فیڈ پرو اور دیگر کمپنیوں کے نمائندوں نے بھرتی میلے میں شرکت کی۔ IT Companies Hire 48 AMU Student

یہ بھی پڑھیں : Online Lecture On Harappan Civilization اے ایم یو میں ہڑپا تہذیب پر آن لائن لکچر

ABOUT THE AUTHOR

...view details