اردو

urdu

By

Published : Jul 31, 2019, 11:39 PM IST

ETV Bharat / state

آئی ٹی آئی امتحانات میں نقل کرانے کا الزام

ریاست اترپردیش کے شہر بارہ بنکی کے پائنیر ڈگری کالج پر آئی ٹی آئی امتحانات کے دوران سرکاری کالجز میں پڑھنے والے طلبا کو نقل کرانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

protest

امتحانات میں شامل ہونے والے نجی کالجز کے طلبا کا کہنا ہے کہ 'کالج انتظامیہ نے سرکاری کالجز کے طلبا کو ایک گھنٹے بعد امتحان کا پرچہ دیا گیا اور اس کے بعد نجی طلبا سے وقت سے پہلے کاپی لے لی گئی نیز سرکاری آئی ٹی آئی کے طلبا کو زبانی طور پر جواب لکھائے گئے'۔

آئی ٹی آئی امتحانات میں نقل کرانے کا الزام

انہوں نے کہا کہ 'مخالفت کرنے پر انہیں دھمکی دی گئی اور کالج سے باہر نکال دیا گیا۔'

طلبا کا الزام ہے کہ 'کالج انتظامیہ نے کمروں میں سی سی ٹی وی کیمرے بند کرا دیے اور کالج کے اساتذہ نے طلبا کے ساتھ بدسلوکی بھی کی'۔

اس کے بعد طلبا ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سے شکائیت کرنے کے لیے کلکٹریٹ دفتر پہنچے لیکن ڈی ایم وہاں موجود نہیں تھے۔

نجی کالجز کے طلبا نے ایس ڈی ایم کے پاس تحریری طور پر شکایت درج کرائی اور امتحانی مرکز تبدیل کرانے کا مطالبہ کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details