سماج وادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو کے ایک اور قریبی اے سی ای گروپ کے مالک اجے چودھری کے ٹھکانوں پر منگل کی علی الصبح انکم ٹیکس نے چھاپے ماری کی کاروائی کی ہے۔ IT Raids on ACE Group’s Ajay Chaudhary
ذرائع کے مطابق یہ چھاپے ماری چودھری کے دہلی، نوئیڈا، آگرہ اور ممبئی سمیت دیگر 40ٹھکانوں پر چل رہی ہے۔ Raids on Properties of ACE Builder Group اجئے چودھری قومی راجدھانی دہلی(این سی آر) کے بڑے بلڈر ہیں اور وہ اکھلیش کے قریبی بھی ہیں۔ Ajay Chaudhary Close to Akhilesh Yadav
موصول اطلاع کے مطابق محکمہ انکم ٹیکس کی آگرہ اور نوئیڈا اکائی نے چودھری کے ٹھکانوں پر چھاپے ماری کی کاروائی کو انجام دیا ہے۔ اے سی ای گروپ کے دہلی این سی آر کے علاوہ کئی دیگر شہروں میں عمارتوں کی تعمیر کے پروجکٹ چل رہے ہیں۔