اردو

urdu

ETV Bharat / state

'مہاجر مزدوروں کو گھر پہنچانا حکومت کی ذمہ داری'

بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی صدر اور سابق وزیر اعلی مایاوتی نے کہا ہے کہ مہاجر مزدوروں کو مفت بحفاظت گھر تک پہنچانا اور ان کی روزی روٹی کا انتظام کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ اب تو عدلیہ نے بھی حکومت کو احکامات جاری کر دیے ہیں۔

it is the government's responsibility to repatriate migrant workers
ریاست اترپردیش کی سابق وزیر اعلی محترمہ مایاوتی

By

Published : May 29, 2020, 7:48 PM IST

ریاست اترپردیش کی سابق وزیر اعلی محترمہ مایاوتی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ 'ملک میں گذشتہ 66 دنوں سے لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہر قسم کی نظر اندازی اور نفرت سے متاثر مہاجر مزدوروں کے حالت زار کو دیکھ کر بلاآخر عدالت کو بھی کہنا پڑا کہ ریل۔بس سے انہیں مفت گھر بھیجنے کی پوری ذمہ داری حکومت کی ہے'۔

سابق وزیر اعلی نے لکھا کہ 'خاص کر یوپی اور بہار میں گھر واپس لوٹ رہے ان بے سہارا لاکھوں مزدوروں کی روزی۔روٹی کے بنیادی مسئلہ کو حل کرنا مرکزی اور ریاستی حکومت کا اب پہلا فرض بنتا ہے۔ مزدوروں کو ان کے گھر کے نزدیک مستقل روزگار فراہم کرانا ہی حکومت کی نیت، پالیسی اور سنجیدگی کا اصل امتحان ہے'۔

بی ایس پی سربراہ نے کہا کہ 'حقیقت میں مرکز نے دیر سے ہی سہی 20 لاکھ کروڑ روپے کا جو معاشی پیکج دیا ہے اس کا مفاد عامہ میں مناسب استعمال کا امتحان اب یہاں ہونا ہے۔ عوام الناس اپنی اس حالت زاری اور خستہ حالی کے لیے حکومتوں کی لاپرواہی ونظر اندازی کو شاید ہی بھول پائیں۔ انہیں زندگی کے لیے انصاف چاہئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details