ریاست اتر پردیش کے بہرائچ میں جامعہ غازیہ سیدالعلوم بڑی تکیہ میں یوم اقلیتی حقوق منایا گیا۔ جس میں ضلع کے تمام مدارس کے مدرسین و علماء نے شرکت کی اور اپنے حقوق کو پانے کے اپنی رائے رکھی۔
یوم اقلیتی حقوق کے موقع پر سی اے اے کے معاملے کا غلبہ اس موقع پر آج خصوصی طور پر این آر سی و سی اے اے کا معاملے پر روشنی ڈالتے ہوئے مولانا معین الدین قادری نے کہا کہ 'این آر سی و سی اے اے قانون کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں ہم اس قانون کے خلاف احتجاج کرینگے اور اسے واپس لینے کے لئے حکومت ہند کو مجبور کرینگے۔'
انہوں نے کہا کہ 'بھاجپا اس ملک میں اس طرح کا قانون لاکر سب سے پہلے مسلمانوں کو پھر سکھ، عسائی، پارسی اور دلت سبھی کو باری باری پریشان کریںگے۔ ملک سے باہر بھاگنے کا کام کر ہندوستان میں منواسمرتی قانون کو نافذ کرنا چاہتی ہے جسے ہم بالکل برداشت نہیں کرینگے۔'
اس موقع پر مولانا محمد عارف نے بھی این آر سی و سی اے اے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ 'ہم ایسے قانون کی مخالفت کرتے ہیں۔
اس موقع پر مولانا امتیاز علی صدر مدرس، مولانا محمد عارف صدر مدرس، مولانا معراج احمد، مولانا محمد فاروق، مولانا محمد سمیع، مولانا خورشید، مولانا ضامن علی، مولانا شبیر مسعودی، مولانا بدرالدین، سید مزمّل، مبین احمد، محمد سلیم، شکیل، احترام، کریشنا کے علاوہ ضلع اقلیتی افسر اے کے گوتم، ضلع ڈی آر ڈی او افسر، ضلع باغبانی افسر،کے علاوہ تمام مدارس کے رہنما ،مدرسین و ملازمین موجود تھے۔