اردو

urdu

ETV Bharat / state

Ismail Degree College Meerut میرٹھ میں گنگا اور جمنا کو آلودگی سے پاک رکھنے کے لئے نمائش کا اہتمام

میرٹھ میں گنگا اور جمنا کو آلودگی سے پاک رکھنے کے لئے اسماعیل ڈگری گرلز ڈگری کالج اور راجکیہ سنگھراہلیہ کے اشتراک سے 12 جنوری سے 20 جنوری کے درمیان آرٹ نمائش کا اہتمام کیا گیاGanga Jamuna Clean Campaign

By

Published : Jan 16, 2023, 7:17 PM IST

اسماعیل ڈگری گرلز ڈگری کالج اور راجکیہ سنگھراہلیہ
اسماعیل ڈگری گرلز ڈگری کالج اور راجکیہ سنگھراہلیہ

میرٹھ میں گنگا اور جمنا کو آلودگی سے پاک رکھنے کے لئے نمائش کا اہتمام

میرٹھ:اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں میرٹھ میں گنگا اور جمنا کو آلودگی سے پاک رکھنے کے لئے اسماعیل ڈگری گرلز ڈگری کالج اور راجکیہ سنگھراہلیہ کے اشتراک سے 12 جنوری سے 20 جنوری کے درمیان آرٹ نمائش کا اہتمام کیا گیا۔

اس نمائش میں گنگا کو آلودگی سے بچانے کے ساتھ ثقافتی اہمیت کو بھی پینٹنگ کے ذریعہ لوگوں تک پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے. تاکہ گنگا جمنا کو بچانے کے ساتھ ہندوستانی تہذیب کو اور ثقافت کو زندہ رکھا جا سکے.

اسماعیل ڈگری گرلز ڈگری کالج اور راجکیہ سنگھراہلیہ

ساتھ ہی ان پینٹنگ کی نبمائش کے ذریعہ زندگی دینے والی گنگا اور جمنا کی اہمیت کو سمجھنے اور انہیں آلودگی سے بچانے کا پیغام دینے کی کوشش کی گئی۔ پینٹنگ میں ہندوستانی ثقافت اور زندگی کے لئے گنگا جمنا ندیوں کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے عوام سے اپیل بھی کی گئی ہے کہ وہ اسے بطور ورثہ محفوظ رکھیں۔ پینٹنگ کا اہتمام ایک ہفتے کے لئے ہر عوام و خاص کے لئے کیا گیا ہے.

میرٹھ کے راجکیہ سنگھراہلیہ میں منعقدہ آرٹ نمائش میں جہاں گنگا اور جمنا ندی کے ورثہ کو بچانے کا پیغام دیا گیا ہے وہیں اس کو آلودگی سے پاک رکھنے کے لئے بھی عوام سے اپیل کی گئی تاکہ ہمارے ملک کی تہذیبی ورثہ کو بچایا جائے.

یہ بھی پڑھیں:Distribution of blankets and warm clothes الفلاح ہیومنٹی کی جانب سے غریبوں اور محتاجوں کے درمیان کمبل اور گرم کپڑے تقسیم

میرٹھ میں واقع اسماعیل گرلز ڈگری کالج کی پرنسپل ڈاکٹر انیتا راٹھی نے کہاکہ نمائش کا مقصد اس تاریخی ندی کی اہمیت سے لوگوں کو واقف کرانا ہے۔اگر لوگ اس کی اہمیت سے واقف ہو جائیں گے تو اس کی حفاظت کی کوشش کرنے لگے ۔کیونکہ اس سے گنگاجمنی تہذیب بھی جڑی ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details