اردو

urdu

By

Published : Mar 21, 2021, 5:46 PM IST

ETV Bharat / state

سہارنپور: سوشل میڈیا پر 'تحفظ القرآن ریلی' کے نام پر جنگ

اسلامک اسکالر عاطف سہیل نے کہا ہے کہ قرآن کی حفاظت اللہ تعالی کی ذمہ داری ہے۔ قرآن کریم کے تعلق سے ہمیں بہت حساس ہونے کی ضرورت  ہے۔ خاص طور پر اس کے تحفظ کے تعلق سے، تحفظ کی ذمہ داری انسان کی نہیں ہے، اللہ تعالی کی ہے اور اللہ تعالیٰ خود قرآن کی حفاظت فرمانے والے ہیں۔'

سہارنپور: سوشل میڈیا پر 'تحفظ القرآن ریلی' کے نام پر جنگ
سہارنپور: سوشل میڈیا پر 'تحفظ القرآن ریلی' کے نام پر جنگ

اتر پردیش کے سہارنپور میں جمعہ کے روز جمعیۃ علماء ہند نے وسیم رضوی کے خلاف احتجاجی جلوس نکالا تھا۔ اس جلوس کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جنگ چھڑ گئی ہے۔

سہارنپور: سوشل میڈیا پر 'تحفظ القرآن ریلی' کے نام پر جنگ

دراصل پورا معاملہ یہ ہے کہ احتجاجی جلوس کا نام تحفظ القران ریلی رکھا گیا تھا لیکن اب جمعیۃ علمائے ہند پورے معاملے سے بچتی نظر آرہی ہے اور سوشل میڈیا پر جمعیت کے ذمہ دار کہہ رہے ہیں کہ یہ کسی کی سازش ہے اور یہ جلوس ہم نے نہیں نکالا ہے۔ کوئی ہمیں بد نام کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

وہیں، اس معاملے پر اسلامک اسکالر عاطف سہیل نے کہا ہے کہ قرآن کی حفاظت اللہ تعالی کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرا کہنا یہ ہے کہ جو عنوان دیا گیا تھا، تحفظ قرآن، وہ غلط ہے۔ اگر اس کا عنوان عظمت قرآن ہوتا تو بھی سمجھ میں آنے والی بات تھی۔ میں حیران ہوں یہ بات سن کر کہ کیا اب انسان قرآن کریم کا تحفظ کرنے کے لیے نکلیں گے یہ عنوان ہی پوری طرح غلط تھا۔ میں سمجھتا ہوں میرا ذاتی عقیدہ یہ ہے کہ جو شخص یہ سمجھتا ہے کی میرے اوپر یعنی انسان کے اوپر اللہ تعالی نے قرآن کریم کے تحفظ کی ذمہ داری دی ہے تو اس کو اپنے عقیدے کا احتساب کرنے کی ضرورت ہے اور اپنا خود کا احتساب کرنے کی بھی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس عنوان کے ساتھ میں یہ کہوں گا کہ وہ اس ذمہ داری کا بوجھ اٹھانے کے لیے نکلے تھے، جس ذمہ داری کو اللہ تعالی نے خود اپنے اوپر رکھا ہوا ہے تو قرآن کریم کے تعلق سے ہمیں بہت حساس ہونے کی ضرورت ہے۔ خاص طور پر اس کے تحفظ کے تعلق سے، تحفظ کی ذمہ داری انسان کی نہیں ہے، تحفظ کی ذمہ داری اللہ تعالی کی ہے اور اللہ تعالیٰ خود اس کی حفاظت فرمانے والے ہیں وہ کس طرح کریں گے یہ اللہ تعالی ہی جانتے ہیں۔ اب انسان یہ کہے کہ میں حفاظت کروں گا قرآن کریم کی یا ہم اس کی حفاظت کے لیے سڑکوں پر نکلیں گے تو میں اس کو عقیدے کی بنیاد پر صحیح نہیں مانتا میرا بس یہی اختلاف ہے اس سے زیادہ کچھ نہیں۔

وہیں عاطف سہیل نے وسیم رضوی کے متعلق کہا کہ وسیم رضوی ذہنی طور پر دیوالیہ شخص ہے اور اس کے اوپر دنیا بھر کے کیس چل رہے ہیں۔ وہ صرف اپنے کیس سے یا اپنے معاملات سے لوگو کا دھیان ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے۔ اسی لیے وہ اس طرح کے کے بیان دیتا رہتا ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ ایسے لوگ جو ذہنی طور پر بیمار ہیں، ان کی باتوں پر دھیان دینا یا کان دھرنا بھی غلط ہے اور ایسی باتوں کو آپ ایک کان سے سنیں اور دوسرے کان سے نکال دیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہندو ہی ملک کی سرکار بناتا اور گراتا ہے: سکریٹری مسلم پرسنل لا بورڈ

انہوں نے مزید کہا کہ قرآن کریم کا محافظ اللہ تعالی ہے، اللہ تعالی نے قرآن کریم کی حفاظت کی ذمہ داری لی ہے۔ اس میں آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details