اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایک شاعر: ڈاکٹر شگفتہ غزل ایک ممتاز شاعرہ

بریلی کی ساکنہ صاحبۂ کلام شاعرہ اور افسانہ نگار ڈاکٹر شگفتہ غزل کے اعزاز میں 'ایچ مقبول میموریل سوسائٹی، سہارنپور' کی جانب سے ایک اعزازی تقریب منعقد کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے، جس میں اُنہیں مقبول ایوارڈ سنہ 2021 پیش کیا جائے گا۔

fiction writer and poetry  dr. shagufta
ڈاکٹر شگفتہ غزل کے ایک ممتاز شاعرہ

By

Published : Aug 1, 2021, 7:40 PM IST

سوسائٹی کے ذمہ داران کے مطابق ڈاکٹر شگفتہ غزل ایک ممتاز شاعرہ ہیں۔ اُنہیں متحدہ عرب امارات کے 'ریختہ گروپ' کی جانب سے اردو ادب کی گراں قدر خدمات کے پیش نظر خادم ریختہ ایوارڈ سے مئی سنہ 2021 میں سرفراز کیا جا چکا ہے۔ اُنہیں حکومت اترپردیش کی جانب سے بھی ملالہ ایوارڈ سے نوازا جاچکا ہے۔

ڈاکٹر شگفتہ غزل کے ایک ممتاز شاعرہ



سنہ 2021 کا مقبول ایوارڈ بھی اُنہیں ایک خصوصی تقریب میں جلد ہی دیا جائے گا، جس میں اردو ادب کی نمایاں شخصیات بھی مدعو کی جائیں گی۔ اُنہوں نے 'ایچ مقبول میموریل سوسائٹی' کی جانب سے مقبول ایوارڈ دیے جانے کے اعلان پر اظہار تشکر کیا ہے۔

ڈاکٹر شگفتہ غزل کے ایک ممتاز شاعرہ

شگفتہ غزل کے دو شعری مجموعے زیر ترتیب ہیں۔ فی الحال سہارنپور میں ہونے والی تقریب کی تاریخ کا تعین بھی کورونا کے پیش نظر نہیں کیا گیا ہے، لیکن ایوارڈ ملنا طے ہوچکا ہے۔

ڈاکٹر شگفتہ غزل کے ایک ممتاز شاعرہ

یہ بھی پڑھیں: بریلی: طلاق ثلاثہ کے سد باب کے لیے ٹیم کی تشکیل

وہ اردو سے ایم اے ہیں اور انہوں نے روہیل کھنڈ یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی بھی کی ہیں۔ اتر پردیش کے محکمۂ پولیس کے خفیہ سیل میں بطور سب انسپکٹر اپنی خدمات دے چکی ہیں اور اردو ادب کی خدمات کے پیشِ نظر اُنہوں نے ریٹائرمنٹ سے چار برس قبل بی آر ایس لے لیا تھا۔


ABOUT THE AUTHOR

...view details