اردو

urdu

ETV Bharat / state

اترپردیش کے 21 اضلاع میں انٹرنیٹ سروس معطل - سخت سکیورٹی کا صوبے میں انتطام

سی اے اے اور این آر سی کے خلاف ملک گیرسطح پر احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ جمعہ کے روز اترپردیش کے کئی علاقوں میں ہوئے تشدد کے واقعات کے بعد آج جمعہ کے پیش نظرانتظامیہ سخت ہوگئی ہے اور مسلم اکثریتی علاقوں میں پولیس کا صبح سے ہی فلیگ مارچ جاری ہے۔

اترپردیش کے ڈی جی پی او پی سنگھ
اترپردیش کے ڈی جی پی او پی سنگھ

By

Published : Dec 27, 2019, 11:18 AM IST

اترپردیش کے ڈی جی پی او پی سنگھ نے کہا کہ لاء اینڈ آرڈر پوری طرح سے قابو میں ہے۔

اترپردیش کے ڈی جی پی او پی سنگھ

انہوں نے کہا کہ ریاست کے مختلف علاقوں میں پوری حکمت عملی کے ساتھ پولیس فورس کو تعینات کیا گیا ہے اور صبح سے ہی حالات پر کڑی نگاہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ حالات کو پرامن رکھنے کے لیے صوبے کے 21 اضلاع میں انٹرنیٹ سروس کو معطل کردی گئی ہے۔

ہم نے 21 اضلاع میں انٹرنیٹ خدمات معطل کردی ہیں، صورتحال بحال کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details