اردو

urdu

ETV Bharat / state

آگرہ میں انٹرنیٹ خدمات معطل

امن قائم رکھنے کے لیے آگرہ میں سکیورٹی کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے انٹرنیٹ کو 36 گھنٹوں کے لیے بند رکھنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

آگرہ میں انٹرنیٹ خدمات معطل
آگرہ میں انٹرنیٹ خدمات معطل

By

Published : Dec 26, 2019, 12:19 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع آگرہ انتظامیہ نے این آر سی اور سی اے اے کی مخالفت کی وجہ سے ایک بار پھر انٹرنیٹ کو بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔

آگرہ میں انٹرنیٹ خدمات معطل

ضلع انتظامیہ کے حکم نامے میں واضح طور پر لکھا گیا ہے کہ آگرہ میں 26 دسمبرصبح آٹھ بجے 27 دسمبر شام 6 بجے تک انٹرنیٹ خدمات بند رہے گی۔ اس ضمن میں ضلع انتظامیہ نے تمام موبائل کمپنیوں کو حکم دیا ہے کہ وہ لینڈ لائن کو بھی بند رکھیں۔

آگرہ میں انٹرنیٹ خدمات معطل

این آر سی اور سی اے اے کی مخالفت کی وجہ سے پورے ملک میں ماحول گرم ہے۔ ضلع انتظامیہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے مخلوط آبادی والے علاقوں میں چوکنا ہے۔

منٹولا تھانہ علاقے کی پولیس چوکی سبھاش بازار کے ایس آئی سنیل کمار نے ایک رپورٹ تیار کی ہے۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ جمعہ کے روز آگرہ کا ماحول خراب کرنے باہر سے کچھ سرپسند عناصرآئے ہوئے ہیں۔

ضلع انتظامیہ نے کچھ شناخت شدہ افراد کو ہدایت دی ہے کہ اگر وہ ماحول خراب کرتے ہیں تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details