اردو

urdu

ETV Bharat / state

International Yoga Day لکھنؤ کے دارالعلوم وارثیہ میں بڑے پیمانے پر یوگا کا اہتمام - عالمی یوم یوگا

بین الاقوامی یوگا ڈے کے موقعے پر دارالحکومت لکھنؤ میں یوگا کا اہتمام کیا گیا۔ یہاں مدرسہ دارالعلوم وارثیہ میں اساتذہ اور طلبہ نے یوگا کا اہتمام کیا۔ اس موقعے پر اقلیتی وزیر مملکت دانش آزاد انصاری نے کہا کہ یوگا کوئی مذہبی عبادت نہیں ہے بلکہ یہ صحت کے لیے فائدہ مند مشق ہے۔ Yoga day celebrated in madarsa warsiya

لکھنو کے دارالعلوم وارثیہ میں بڑے پیمانے پر یوگا کا اہتمام کیا گیا
لکھنو کے دارالعلوم وارثیہ میں بڑے پیمانے پر یوگا کا اہتمام کیا گیا

By

Published : Jun 21, 2023, 12:37 PM IST

لکھنو:اترپردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ نے سرکلر جاری کر کے ریاست کے سبھی امداد یافتہ مدارس کو عالمی یوم یوگا کے موقع پر ہدایت جاری کی تھی کہ بین الاقوامی یوگا ڈے کے موقع پر تمام مدارس کے اساتذہ اور طلبہ یوگا کا اہتمام کریں، جس کے پیش نظر ریاست کے سبھی مدارس نے 21 جون یعنی آج عالمی یوم یوگا کے موقع پر یوگا کا اہتمام کیا۔ وہیں لکھنو میں واقع دارالعلوم وارثیہ میں بڑے پیمانے پر یوگا کا اہتمام کیا گیا، جس میں اقلیتی امور کے وزیر مملکت دانش آزاد انصاری، اقلیتی کمیشن کے چیئرمین اشفاق سیفی اور بی جے پی اقلیتی مورچہ کے ریاستی صدر کنور باسط علی سمیت متعدد افراد نے شرکت کی۔ مدرسہ کے طلبا و اساتذہ نے بھی بڑی تعداد میں یوگا میں شرکت کی۔
اس موقعے پر اقلیتی وزیر مملکت دانش آزاد انصاری نے طلبہ و اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مدارس کسی بھی میدان میں پیچھے نہیں ہیں، یہاں کے طلباء اور اساتذہ سبھی میدان میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔ اب تک دیگر سیاسی جماعتیں مدارس کے لوگوں کو گمراہ کر رہی تھی لیکن آج عالمی یوم یوگا کے موقع پر کثیر تعداد میں مدارس کے لوگوں نے شرکت کرکے یہ باور کرا دیا کہ یوگا کوئی مذہبی عبادت نہیں ہے بلکہ یہ صحت کے لئے فائدہ مند ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی یوگی ادتیہ ناتھ کی قیادت میں سبھی مدارس میں یوگا مہم شروع کی گئی تھی، جس کے نتیجے میں آج بڑی تعداد میں مدارس کے لوگ یوگا منا رہے ہیں، یہ طلبہ اور اساتذہ کی صحت کیلئے انتہائی مفید ہے۔
مزید پڑھیں:International Yoga Day 2023 آج دنیا بھر میں یوم یوگا کا اہتمام

ABOUT THE AUTHOR

...view details