اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا وائرس کا سدباب، حفظان صحت اور اسلامی طرز زندگی - اے ایم یو دینیات فیکلٹی

کورونا وائرس کے سدباب اور حفظان صحت کے لیے اسلامی طرز زندگی کے موضوع پر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں ایک بین الاقوامی ویبینار کا اہتمام کیا گیا۔

AMU
AMU

By

Published : Jun 13, 2020, 10:04 PM IST

اترپردیش میں واقع عالمی شہرت یافتہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)' کی فیکلٹی آف سائنسز اور دینیات فیکلٹی کے اشتراک سے 'کورونا وائرس کے سدباب اور حفظان صحت کے لیے اسلامی طرز زندگی' کے موضوع پر بین الاقوامی ویبینار کا اہتمام کیا گیا۔

بین الاقوامی ویبینار کا انعقاد، ویڈیو

بین الاقوامی ویبینار کا افتتاح یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے کیا۔

اس موقع پر فیکلٹی آف سائنسز کے ڈین پروفیسر اکبر حسین، دینیات فیکلٹی کے ڈین پروفیسر محمد سلیم، سنی دینیات شعبہ کے پروفیسر توقیر عالم اور شعبہ عربی کے ڈاکٹر سید علی نے خطاب کیا۔

بین الاقوامی ویبینار میں یونیورسٹی کے تدریسی و غیر تدریسی عملے کے اراکین، طلبا و طالبات، ملک کے دیگر افراد کے ساتھ بین الاقوامی سطح پر برطانیہ، اٹلی اور ملائیشیا کے افراد نے بھی شرکت کی۔

بین الاقوامی ویبینار

سوشل سائنسز فیکلٹی کے ڈین پروفیسر اکبر حسین نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'اس ویبینار میں ہم نے خاص طور سے یہ بتایا کہ پاک دامنی اور صفائی کا تصور جو اسلام میں پہلے سے ہی ہے اگر اس کو فالو کیا جائے تو کورونا وائرس کسی کو بھی نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہا کہ 'ہم پانچ وقت کی نماز ادا کرتے ہیں تو پانچ وقت وضو کرتے ہیں جس سے جسم کے مختلف حصوں کی صفائی ہوتی ہے اور یہی سب کورونا وائرس کے لیے احتیاطی تدابیر ہیں۔

فیکلٹی آف دینیات کے ڈین پروفیسر محمد سلیم نے بتایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہدایات اور اسلامی تعلیمات یہی ہیں کہ اسلام اپنے پیروکاروں کو سکھاتا ہے کہ وہ پاک رہیں۔ پانچ وقت نماز میں وضو کیا جاتا ہے اس سے صفائی ہو جاتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details