مشن شکتی مہم کے تحت آج سہارنپور کے ڈی ایم اکھلیش سنگھ نے راکھی نام کی طالبہ کو ایک دن کا ڈی ایم بنایا۔
طالبہ سہارنپور کے تھانہ سرساوہ کے علاقہ میں واقع ڈی سی جین انٹر کالج کی طالبہ ہے۔ اس دوران طالبہ نے ڈی ایم کے دفتر میں لوگوں کے مسائل سنے اور ان کے مسائل حل کرنے کی ہدایت دی۔
واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے ہر ضلع میں ایک دن کے لیے طالبات کو ڈی ایم بنایا جا رہا ہے۔ اس مہم کا مقصد طالبات اور خواتین کو بااختیار بنانا، انہیں تحفظ فراہم کرنا اور ان کے اندر خود اعتمادی پیدا کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فرنیچر کے ماہر مزدور بن کر کیوں رہ جاتے ہیں؟
اسی مہم کے تحت آج سہارنپور میں راکھی نام کی طالبہ کو ڈی ایم بنایا گیا تھا۔ اس کے علاوہ ضلع کے تمام تھانوں میں بھی طالبات کو ایک ایک دن کے لیے تھانہ انچارج بنا کر ان کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔