اردو

urdu

Honor Killing بین مذاہب شادی کرنے والے جوڑے کا قتل

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 21, 2023, 1:06 PM IST

ممبئی میں آنر کلنگ کا ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔ یوپی کے باندہ ضلع سے تعلق رکھنے والے ایک شادی شدہ جوڑے کو لڑکی کے گھر والوں نے مبینہ طور پر قتل کر دیا۔ لڑکی کا نام گلناز جب کہ لڑکے کا نام کرن چورسیہ تھا۔inter-caste marriage in Uttar pradesh

A married couple from Banda district was allegedly murdered
A married couple from Banda district was allegedly murdered

باندہ:ضلع کے ایک نوجوان اور لڑکی کو اپنی برادری سے باہر جا کر اپنا گھر بسانا مہنگا پڑ گیا۔ دونوں ممبئی میں غیرت کے نام پر قتل کر دیے گئے۔ لڑکی کے گھر والوں نے دونوں کو ورغلا کر ممبئی بلا لیا۔ اس کے بعد مبینہ طور پر پہلے نوجوان کو قتل کیا گیا پھر لڑکی کو بھی قتل کر دیا گیا۔ پیر کو جس دن نوجوان کا قتل ہوا، اس کے گھر والے بھی باندہ ایس پی آفس پہنچے تھے۔ انھوں نے لڑکی پر اس کے قتل کا الزام لگایا تھا۔ انہیں شبہ تھا کہ لڑکی نوجوان کو اپنے ساتھ ممبئی لے گئی اور پھر اس کا قتل کر دیا۔ لیکن، بعد میں پتہ چلا کہ لڑکی کو بھی مبینہ طور پر اس کے گھر والوں نے قتل کیا تھا۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ چِلا تھانہ علاقہ کے رہنے والے کرن چورسیہ کے چِلا تھانہ علاقہ کے گاؤں سادی مدن پور کی رہنے والی گلناز سے محبت تھی۔ دونوں شادی کرنا چاہتے تھے۔ کرن نے اپنے گھر والوں کو راضی کر لیا تھا۔ لیکن، گلناز کے گھر والوں نے یہ بات قبول نہیں کی۔ لیکن، دونوں نے ایک سال قبل عدالت میں شادی کر لی اور چلہ قصبہ میں ایک ساتھ رہنے لگے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گلناز کو ہر وقت خوف رہتا تھا کہ کہیں اس کے گھر والے اس کے ساتھ کوئی ناخوشگوار حرکت نہ کریں۔ یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ گلناز کے خاندان کے افراد ممبئی میں رہ کر کاروبار کرتے ہیں اور وہ اکثر گاؤں جایا کرتے تھے۔ گلناز بھی اس کے ساتھ آتی جاتی تھی۔ اس دوران اس کی ملاقات چلا شہر کے رہنے والے کرن سے ہوئی اور دونوں میں محبت ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ نے ہم جنس پرستوں کو شادی کی اجازت نہیں دی

موصولہ اطلاعات کے مطابق واقعے سے 2 دن قبل گلناز کے گھر والوں نے اسے ممبئی بلایا۔ گلناز کو لگا کہ شاید اس کے گھر والے پرانی باتیں بھول گئے ہیں اور انہیں اپنانا چاہتے ہیں۔ اس نے یہ بات کرن کو بتائی۔ اس کے بعد کرن ممبئی جانے کے لیے راضی ہو گیا اور وہ دونوں ممبئی چلے گئے۔ جب کرن کا ممبئی میں قتل ہوا تو اس کے گھر والے بھی جمعرات کو باندہ ایس پی آفس پہنچے۔ کرن کی بہن نے بتایا تھا کہ اس کے بھائی کا ممبئی میں قتل کیا گیا تھا۔ قتل اس کی بیوی نے کیا تھا۔ انہوں نے اس پورے معاملے کو لے کر ایس پی کو شکایتی خط دیا تھا۔ اس پر ایس پی انکور اگروال نے انہیں ممبئی جانے کا مشورہ دیا۔ لیکن، کرن کے گھر والوں کو اس بات کا علم نہیں تھا کہ گلناز کو بھی قتل کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details