لکھنئو: اترپردیش اقلیتی فلاح مسلم وقف اور کابینی وزیر نے واضح کیا ہے کہ ریاستی حکومت کا مقصد ہے کی اقلیتی سماج کے بچوں اور نوجوانوں کو معیاری تعلیم جائے دی جائے تاکہ کی ان کی ہمہ جہت ترقی یقینی ہو سکے۔ کابینی وزیر دھرم پال سنگھ نے ریاست کے غیر امداد یافتہ مدارس و کا سروے کرائے جانے کے لیے 10 ستمبر تک سروے ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیا ہے جبکہ 15 اکتوبر 2022 تک سروے کا کام مکمل کرایا جانے کی ہدایت دی ہے۔ Survey of Madrasas
انہوں نے کہا ہے کہ غیر امداد یافتہ مدارس کا سروے کرنے والی ٹیم سے متعلق تحصیل نائب ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بیسک تعلیم افسر اور ضلع کے اقلیتی فلاح کے افسر شامل ہوں گے یہ ٹیم اے ڈی ایم کی رہنمائی میں سروے کر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو رپورٹ سپرد کرے گی اس کے بعد ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے ذریعہ سروے کا رپورٹ 25 اکتوبر 2022 تک حکومت انتظامیہ کو مہیا کرائیں گے.