اس وبائی امراض سے بچنے کے لیے نجیب آباد چوکی کے انچارج پون کمار نے اپنے علاقے کے لوگوں کے لیے ایک سینیٹائزر مشین بناکر نجیب آباد ہریدوار روڈ پر لگایا۔
نجیب آباد چوکی کے انچارج پون کمار نے بنائی سینیٹائزر مشین اس مشین کے ذریعہ جہاں ہنگامی خدمات میں مصروف تمام پولیس اہلکاروں کو سینیٹائز کیا جائے گا - تو وہی اس مشین کے ذریعہ عام لوگوں کو بھی کورونا سے بچانے کے لیے اس کا استعمال کیا جائے گا۔
ریاست اترپردیش کے بجنور کےنجیب آباد چوکی انچارج پون کمار نے اپنے فرائض کے ساتھ ساتھ ضلع کے شہریوں کی حفاظت کے لیے سڑک پر ایک سینیٹائزر ٹرنل مشین کو بنواکر سڑک پر لگوایا ہے۔
اس مشین سے متعلق ایس پی سٹی لکشمی نواس مشرا نے بتایا کہ پولیس نے ایس پی سنجیو تیاگی کی ہدایت پر ایک سینیٹائزر مشین بنائی ہے۔ ایس پی سٹی لکشمی نواس مشرا نے پولیس کے ذریعہ اس سینیٹائزر مشین کا افتتاح کیا۔ اترپردیش کی یہ پہلی سینیٹائزر مشین ہے جسے پولیس نے تیار کیا ہے اور سڑک پر نصب کیا ہے۔ اس مشین کا استعمال ہنگامی خدمات میں مصروف لوگوں کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کو بھی سینیٹائزر کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔