اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا وائرس: بھارت نیپال کے اعلیٰ افسران کی ہوئی ملاقات

کورونا وائرس (کووڈ -19) کی روک تھام کے اور سماجی دوری کو برقرار رکھنے کے مقصد کو کامیاب بنانے کے لیے حکومت نے 14 اپریل تک ملک گیر لاک ڈاؤن کا اعلان کر رکھا ہے۔

بھارت نیپال کے اعلیٰ افسران کی ہوئی ملاقات
بھارت نیپال کے اعلیٰ افسران کی ہوئی ملاقات

By

Published : Apr 2, 2020, 1:56 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بہرائچ کے ڈی ایم اور ایس پی نے نیپال چیک پوسٹ کا معائنہ کیا اور نیپال کے اعلیٰ افسران کے ساتھ ملاقات کی۔

دیکھیں ویڈیو

کورونا وائرس (کووڈ -19) کی روک تھام کے اور سماجی دوری کو برقرار رکھنے کے مقصد کو کامیاب بنانے کے لیے حکومت نے 14 اپریل تک ملک گیر لاک ڈاؤن کا اعلان کر رکھا ہے۔

جسے ضلع میں صد فیصد کامیاب بنانے کے لیے ضلع مجسٹریٹ شمبھو کمار اور پولیس کپتان بہرائچ ڈاکٹر وپن کمار مشرا نے آج بھارت نیپال سرحد کے چیک پوسٹ کا معائنہ کیا اور سرحد پر تعینات پولیس فورس و ایس ایس بی کے افسران سے سرحدی علاقوں میں لاک ڈاؤن سے متعلق جانکاری حاصل کی اور حکومت کی جانب سے دیے گیے گائیڈ لائن پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت دی۔

اس کے بعد تھانہ روپیڈیہا کے مہمان خانے میں حکومت نیپال کی جانب سے آئے حکومت نیپال کے اعلیٰ افسران کے ساتھ ملاقات کر کورونا وائرس سے بچاؤ و اس کے روک تھام کی پالیسی پر گفتگو کی اور ایک دوسرے کی مدد کا بھروسہ دلایا۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نانپارا رام آسرےورما، پولیس سرکل آفیسر نانپارا ارون چند کے علاوہ ایس ایس بی و مقامی پولیس کے افسران شامل رہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details