اردو

urdu

ETV Bharat / state

علی گڑھ: سماجی دوری کے ساتھ جشن یوم آزادی - علی گڑھ مسلم یونیورسٹی

جشن یوم آزادی کے موقع پر اے ایم یو کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے پرچم کشائی کی۔

علی گڑھ: سماجی دوری کے ساتھ جشن یوم آزادی
علی گڑھ: سماجی دوری کے ساتھ جشن یوم آزادی

By

Published : Aug 15, 2020, 1:52 PM IST

کورونا وائرس کے پیش نظر سماجی دوری کے ساتھ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے تاریخی اسٹریچی ہال میں جشن یوم آزادی منایا جارہا ہے

جشن یوم آزادی کے موقع پر اے ایم یو کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے پرچم کشائی کی۔

علی گڑھ: سماجی دوری کے ساتھ جشن یوم آزادی

جشن یوم آزادی کے موقع پر اس بار کورونا وائرس کے سبب یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے کچھ خاص دعوت نامے یونیورسٹی کے کچھ عہدیداروں کو دیے گئے تھے۔

تاریخی اسٹریچی ہال کے سبھی دروازے بند کر کے صرف ایک دروازے سے دعوت نامے اور شناختی کارڈ دیکھ کر ہی اندر جانے کی اجازت دیا گیا تھا۔

علی گڑھ: سماجی دوری کے ساتھ جشن یوم آزادی

جشن یوم آزادی کے موقع پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر، رجسٹرار، پراکٹر محمد وسیم، ڈی ایس ڈبلیو مجاہد بیگ، فنانس آفیسر جاوید اختر، ممبر انچارج شعبہ رابطہ عامہ پروفیسر شافعی قدوائی، پی آر او عمر سالیم پیرزادہ کے ساتھ دیگر عہدیداران بھی موجود رہے۔

یونیورسٹی کے رجسٹرار عبدالحمید (آئی پی ایس) نے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ 'یوم آزادی کے موقع پر وائس چانسلر اور پورے انتظامیہ کی جانب سے پوری علیگ برادری کو اور سبھی طلباء کو علی گڑھ اور پورے ملک کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم مودی نے فوج اور کورونا واریئرز کو خراج تحسین پیش کیا

انہوں نے کہا کہ 'کووڈ 19 کے پیش نظر مرکزی اور ریاستی حکومت کی ہدایت کے مطابق جو بھی احتیاط کرنی چاہیے اس کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم لوگوں نے 15 اگست کی یہ تقریب کی۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details