اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ - coronavirus cases

کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، اسی ضمن میں پریاگ راج میں نئے کورونا مثبت واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر جی ایس واجپئی دفتر سے دیر رات جاری اعداد و شمار کے مطابق کل495 مریضوں میں سے 14 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ 300 مریض صحت یاب ہوکر اپنے گھروں و جاچکے ہیں
چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر جی ایس واجپئی دفتر سے دیر رات جاری اعداد و شمار کے مطابق کل495 مریضوں میں سے 14 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ 300 مریض صحت یاب ہوکر اپنے گھروں و جاچکے ہیں

By

Published : Jul 10, 2020, 3:44 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع پریاگ راج میں آج عالمی وبا کورونا وائرس کے 52 مریضوں کے تصدیق کے بعد ضلع میں مجموعی متاثرین کی تعداد بڑھ کر 495 ہوگئی۔

چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر جی ایس واجپئی کے دفتر سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کل495 مریضوں میں سے 14 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ 300 مریض صحت یاب ہوکر اپنے گھروں کو جاچکے ہیں۔

چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر جی ایس واجپئی دفتر سے دیر رات جاری اعداد و شمار کے مطابق کل495 مریضوں میں سے 14 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ 300 مریض صحت یاب ہوکر اپنے گھروں و جاچکے ہیں

خیال رہے کہ ضلع میں اس وقت 181 ایکٹیو مریض ہیں جن کا علاج جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جو 52 مریض ملے ہیں ان میں چاکا، پھولپور، نیم سرائے، کانپور، میرج گنج، کلیان دیوی، ایس آر این کیمپس اور ہنڈیا سے دو دو افرد شامل ہیں، جبکہ کیڈگنج، ماڑا، نینی اور شیو کٹی کے تین تین لوگ ہیں، جبکہ چار افراد کا تعلق جھانسی سے ہے۔

وہیں رانی منڈی، تیلیرگنج، بینی گنج، نواب یوسف روڈ، پریڈ، کالندی پوریم، داراگنج، پولیس لائسنس کیمپس، نیا پورا، دلکش پاک، رانی پھولپور کا احاطہ، مٹھی گنج، دربھنگہ کالونی، لوکر گنج، اترسوئیا، دمدما اور مہواتا میں ایک، ایک مریض کی شناخت ہوئی ہے۔

پریاگ راج میں آج عالمی وبا کورونا وائرس کے 52 مریضوں کے تصدیق کے بعد ضلع میں مجموعی متاثرین کی تعداد بڑھ کر 495 ہوگئی

خیال رہے کہ لاک ڈاؤن 2.0 بھی شروع ہوگیا ہے، جس کے تحت ایک نئی گائیڈ لائن جاری کی ہے۔

یاد رہے کہ آج سے یعنی 10 جولائی کی رات 10 بجے سے 13 جولائی کی شام پانچ بجے تک کے لیے ایک بار پھر سے اترپردیش میں لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں اَن لاک ڈاؤن 1.0 کے بعد یعنی آٹھ جون سے مندر مسجد گرودوارے سمیت تمام طرح کی عبادت گاہوں اور شاپنگ مالز کو کھول دیا گیا ہے، اس کے لیے ضلع انتظامیہ نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ سماجی دوری پر پورا عمل کرنا ضروری ہے۔

کوروناوائرس کے کیسیز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، اسی ضمن میں پریاگ راج میں نئے کورونا مثبت واقعات رپورٹ ہوئے ہیں

وہیں بچوں کو کھیلنے کے لیے گیمنگ زون اور سینیما گھر پوری طرح بند رہیں گے۔

ضلع انتظامیہ نے شاپنگ مال میں جانے والوں پر شرائط عائد کی ہیں کہ جن لوگوں کے موبائل میں آروگیہ سیتو ایپ ہوں گے، صرف انہی کو شاپنگ مال میں داخلہ دیا جائے گا۔

ریاست میں کورونا وائرس کے بڑھتے اثرات کے سبب وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اعلان کیا تھا کہ جولائی سے ہر روز 25 ہزار کورونا ٹیسٹنگ کی جائے گی، تاکہ اس وبا پر قابو پایا جا سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details