ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں آج ضلع کے تمام تھانوں میں خواتین ہیلپ ڈیسک کا افتتاح کیا گیا۔ 'مشن شکتی مہم' کے تحت تمام تھانوں میں خواتین ہیلپ ڈیسک شروع کی گئی ہے۔ اس کا مقصد خواتین کو تھانے میں کسی بھی قسم کی پریشانی نہ ہو اور وہ کھل کر اپنی بات رکھ سکیں۔ اس کے علاوہ بھی تمام سہولیات سے خواتین ہیلپ ڈیسک کو لیس کیا گیا ہے۔
بارہ بنکی میں خواتین ہیلپ ڈیسک کا افتتاح واضح ہو کہ تمام بیداری کے باوجود آج بھی ایسی خواتین ہیں جو کسی نہ کسی وجوہات کی وجہ سے اپنی بات مرد پولیس اہلکاروں کے سامنے نہیں رکھ پاتی ہیں۔ انہیں تمام مسائل کے پیش نظر ضلع کے تمام 23 تھانوں میں خواتین ہیلپ ڈیسک شروع کی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عزم محکم ہو تو کوئی بھی کام مشکل نہیں
بارہ بنکی شہر کوتوالی میں اس کا افتتاح رکن پارلیمان اوپیندر راوت نے کیا۔ خواتین ہیلپ ڈیسک میں تمام قسم کی صحولیات ہیں۔ یہاں آنے پر خواتین کی شکایت کو فورا آن لائن کر دیا جائے گا اور شکایت کنندہ خاتون کو ایک ٹوکن نمبر دیا جائے گا۔ اس کے ذریعہ وہ خاتون کبھی بھی کہیں بھی اپنی شکایت کا اسٹیٹس دیکھ سکے گی۔ انہیں مسلسل تھانوں کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔
بارہ بنکی میں خواتین ہیلپ ڈیسک کا افتتاح شہر کوتوالی میں خواتین ہیلپ ڈیسک کی افتتاحیہ تقریب میں نمایاں کام انجام دینے والی پولیس خواتین کانسٹیبل اور تقریری مقابلے کی کامیاب طلبا کو رکن پارلیمان اوپیندر راوت نے سند دیکر اعزاز سے بھی نوازا۔