ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں آج قومی روڈ سیفٹی ماہ کا افتتاح کیا گیا، اس دوران مظفر نگر ضلع مجسٹریٹ، ایس ایس پی ابھیشیک یادو بڑھانا کے ایم ایل اے امیش ملک کھتولی کے ایم ایل اے وکرم سینی مظفرنگر اے آر ٹی او ونیت مشرا، نے مظفر نگر کے کلیکٹریٹ آڈیٹوریم میں چراغ روشن کرکے قومی روڈ سیفٹی ماہ کا افتتاح کیا۔
وہیں ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی لکھنؤ میں قومی روڈ سیفٹی ماہ پروگرام کا افتتاح کیا اس کے ساتھ ہی پورے ریاست میں اس کا آغاز ہوا اور ساتھ ہی ایک آگاہی ریلی کو پرچم دکھا کر روانہ کیا گیا۔