اردو

urdu

By

Published : Jun 20, 2022, 9:53 AM IST

ETV Bharat / state

Agnipath Scheme: پرتشدد مظاہرین پر بھی کیا وہی کارروائی ہوگی جو مسلم مظاہرین پر ہوئی ہے؟ سید قاسم رسول الیاس کا سوال

ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے سربراہ سید قاسم رسول الیاس نے کہا کہ میرا حکومت و انتظامیہ سے سوال ہے کہ کیا اگنی پتھ اسکیم کے سلسلے میں ہونے والے پر تشدد مظاہروں میں شامل مظاہرین کے مکانوں کو بلڈوزر سے منہدم کیا جائے گا یا نہیں؟ انہوں نے کہا مزید کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ ایسی کارروائی نہیں کی جائے گی کیونکہ اس میں اکثریتی طبقہ کے نوجوان شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ حکومت اب احتجاج کو بھی فرقہ وارانہ رنگ دے کر کارروائی کررہی ہے جو ملک کے مستبقل کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔ Dr. Syed Qasim Rasool Ilyas criticized the yogi government

سید قاسم رسول الیاس کا سوال
سید قاسم رسول الیاس کا سوال

بی جے پی کی سابق ترجمان نپور شرما کا پیغمبر اسلامﷺ کی شان میں گستاخی کے بعد ملک و بیرونی مما لک میں مسلمانوں کے مابین غم و غصہ ہے، جس کے سبب مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ 10 جون کو نماز جمعہ کے بعد بعد اتر پردیش کے متعدد شہروں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے، جس کے بعد انتظامیہ نے سخت کارروائی کرتے ہوئے مظاہرین کے مکانوں پر بلڈوزر سے منہدم کر دیاگیا، اورسینکڑوں مظاہرین کو گرفتار کر جیل بھیج دیا گیا۔ Dr. Syed Qasim Rasool Ilyas criticized the yogi government

سید قاسم رسول الیاس کا سوال
اس حوالے سے ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے سربراہ سید قاسم رسول الیاس نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرا حکومت و انتظامہ سے سوال ہے کہ کیا اگنی پتھ اسکیم کے سلسلے میں ہونے والے پر تشدد مظاہرے میں شامل مظاہرین کے مکانوں کو بلڈوزر سے مہندم کیا جائے گا یا نہیں؟انہوں نے کہا مزید کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ ایسی کارووائی نہیں کی جائے کیونکہ اس میں اکثریتی طبقہ کے نوجوان شامل ہیں،انہوں نے کہا کہ حکومت اب احتجاج کو بھی فرقہ وارانہ رنگ دے کارروائی کررہی ہے جو ملک کے مستبقل کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم عدالت عظمی میں ایک عرضی داخل کرنے جارہے ہیں، جس میں یہ مطالبہ کیا ہے کہ اس بلڈوزر کارروائی پر روک لگائی جائے۔انہوں نے کہا کہ ہم شکر گزار ہیں سپریم کورٹ کا کہ کورٹ نے از خود نوٹس لیکر حال ہی میں یوپی حکومت سے مظاہرین کے گھر کو منہدم کرنے پر جواب طلب کیا ہے۔ انہوں نے کہا مظاہرہ کرنا آئینی اختیار ہے، اس کو سلب نہیں کیا جا سکتا ہے، ملک کا ہر شہری مظاہرہ سکتا ہے۔اس کو فرقہ وارانہ رنگ دے کر کارروائی کرنا سراسر غلط ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details