اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہمیر پور میں زہریلا سموسہ کھانے سے بچوں اور خواتین سمیت 32 افراد بیمار

اترپردیش میں ضلع ہمیر پور کے سمیرپور علاقہ میں آج ایک فٹ پاتھ کے ہوٹل سے سموسہ کھانے کے بعد چھ بچوں اور کئی خواتین سمیت 32 لوگ بیمار پڑ گئے، جن میں سے سات کی حالت سنگین بتائی جارہی ہے۔

In Hamirpur, 32 people, including women and children, fell ill after eating poisonous samosas
ہمیر پور میں زہریلا سموسہ کھانے سے بچوں اور خواتین سمیت 32 افراد بیمار

By

Published : Oct 4, 2020, 9:40 PM IST

ہمیر پور پولیس نے اطلاع دی ہے کہ ضلع میں ایک فٹ پاتھ کے ہوٹل سے سموسہ کھانے سے 32 افراد بیمار ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ سمیر پورعلاقہ کے دیو گاؤں میں اتوار کو سڑک کنارے واقع کلو کے ہوٹل پر سموسہ کھانے کے بعد 32 لوگ بیما ر پڑ گئے۔ تمام کو اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔

علاج کررہے ڈاکٹروں نے بتایا کہ بادی النظر میں سموسہ زہریلا ہوسکتا ہے اور اسی وجہ سے کھانے والوں کی حالت بگڑی ہے۔ ان میں بچوں کی حالت بہت زیادہ خراب ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہوٹل مالک کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ فوڈ سیکورٹی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے اور سموسہ جانچ کے لئے بھیج دیا ہے۔ اس سے پہلے بھی علاقہ میں فوڈ پوائزننگ سے کئی لوگ بیمار ہوچکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details