ریاست اترپردیش کے ضلع غازی آباد میں بے خوف لٹیروں نے ایمس کے ڈاکٹر کی والدہ کو محاصرہ میں لے کر ان سے لاکھوں روپیے کے مالیت کے زیورات لوٹ لیے اور پستول کے بٹ سے مار کر انہیں زخمی کردیا۔ متاثرہ خاتون لیٹروں سے بچنے کے لئے سڑکوں پر دوڑتی رہی اور مدد کی لئے آواز لگاتی رہی، تاہم کوئی بھی ان کی مدد کے لئے نہیں آیا۔ پولیس نے اس معاملہ میں ایف آئی آر درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔ 2 Bike-Borne Men Snatch Gold Chain From Woman In Ghaziabad
بتایا جارہا ہے کہ راج نگر سیکٹر-8 میں واقع پنچشیل اپارٹمنٹ کے رہنے والے نتیش بھسین ایمس دہلی کے کارڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں نرسنگ آفیسر ہیں۔ ان کی ماں کاویہ بھسین ہر روز سیکٹر-9 راج نگر کے پارک میں سیر کے لیے جاتی ہیں۔ وہ اتوار کی شام تقریباً سات بجے پارک میں سیر کرنے کے بعد پیدل گھر لوٹ رہی تھی۔ تب دو بائک پر سوار چار بدمعاش ان کے پیچھے پڑ گئے۔ جس کے بعد خاتون ان بدمعاشوں سے بچنے کے لئے بھاگنے لگیں۔
بدمعاشوں نے خاتون کو روک کر پستول کے زور پر اس سے سونے کی انگوٹھیوں کے علاوہ مزید دیگر دو انگوٹھیاں چھین لیں۔ احتجاج کرنے پر بدمعاشوں نے کاویہ بھسین کو پستول کے ب سے مار کر زخمی کر دیا۔
مزید پڑھیں:بدمعاش، خاتون کی طلائی چین چھین کر فرار
وہیں دوسری جانب وسندھرا نامی علاقہ میں بدمعاشوں نے ای خاتون کے گلے سے چین چھین کر فرار ہوگیا۔ یہ واقع سوشل سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا۔ اس معاملہ میں بھی ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔