انہوں نے کہا کہ 'بھارتیہ جنتا پارٹی کے زیر اقتدار نظم نسق کے حالات ابتر و جنگل راج قائم ہے۔ پولیس عوام کے ساتھ جرائم پیشہ جیسا سلوک کر رہی ہے۔'
کانگریس کے سینئر رہنما جتن پرساد نے کہا کہ اتر پردیش میں نظم نسق کی قلعی کھل گئی ہے جہاں جنگل راج قائم ہے ۔ پولیس عوام کی حفاظت کے برعکس استحصال کر رہی ہے ۔ پولیس حراست میں ساجن شکلہ کی موت کے بعد ملزمان پولیس کے ساتھ تساہلی یہ ثابت کرتی ہے کہ اب ملزمان کے خلاف کوئی کارروائی ہونے والی نہیں ہے ۔
انہوں نے اہل خانہ کو 50 لاکھ روپیہ مالی تعاون اور متوفی کے دونوں بیٹوں کو سرکاری ملازمت دینے کا مطالبہ کیا۔