اردو

urdu

ETV Bharat / state

غازی آباد: تھوڑی سی بارش میں کئی علاقے تالاب میں تبدیل

غازی آباد میں بارش کی وجہ سے متعدد علاقوں میں پانی جمع ہوگیاہے ،کورونا وائرس کے اس دور میں گلی ومحلے میں پانی جمع ہونے سے لوگوں میں میونسپل کارپوریشن کے خلاف زبردست ناراضگی ہے۔

غازی آباد:  تھوڑی سی بارش میں کئی علاقے تالاب میں تبدیل
غازی آباد: تھوڑی سی بارش میں کئی علاقے تالاب میں تبدیل

By

Published : Jun 25, 2020, 1:22 PM IST

دارالحکومت دہلی سے متصل غازی آباد میں کچھ علاقے ایسے ہیں جہاں ایک بار بارش ہوتی ہے تو پھر وہ جگہ کئی دنوں تک تالاب بنا رہتا ہے۔ ایسی صورتحال میں لوگوں کو پانی جمع ہو جانے سے یہاں سے گزر نے میں دشواری ہوتی ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ مسئلہ کوروناکے دور میں میونسپل کارپوریشن کی غفلت کی وجہ سے پیدا ہورہا ہے۔ نالوں کی صفائی کے دعوے بالکل کھوکھلے ثابت ہوئے ہیں۔

بدھ کے روز ہوئے بارش کے بعد بیشتر علاقوں میں پانی فوری طور پر نالوں میں بہہ گیا لیکن وجئے نگر علاقے کے ریڈ کوارٹر میں اب بھی پانی جمع ہوگیا ہے۔ صورتحال یہ ہے کہ محلہ مکمل طور پر ایک تالاب میں تبدیل ہوچکا ہے، جس کی وجہ سے وبا کا خطرہ پیدا ہو رہا ہے۔

وجئے نگر کے وارڈ ون میں بھی کچھ ایسی ہی صورتحال ہے۔ یہ علاقہ پانی سے بھرا ہوا ہے، جس کی وجہ سے گلی محلوں کے لوگ بہت پریشان ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ٹوٹی پھوٹی پائپ لائن کی مرمت کا کام جاری تھا، لیکن وہ کام مکمل نہیں ہوسکا جس کی وجہ سے پانی جمع ہو گیا ہے۔ صورتحال یہ ہے کہ بدھ کے روز ایک موٹر سائیکل سوار شخص اس گڈھے میں گر گیا جس کی زندگی مشکل میں پڑ گئی تھی۔ موٹرسائیکل بھی مکمل طور پر خراب ہوگئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details