اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہنگامہ ہے کیوں برپا۔۔۔۔۔۔۔ - imran masood leader congress party defend to rahuls statement on masood azhar

کیا اب کسی کو 'جی' کہہ کر مخاطب نہیں کیا جاسکتا، جیسا کہ کانگریس صدر نے مسعود اظہر کو کہا۔۔۔

عمران مسعود، ریاستی نائب صدر کانگریس

By

Published : Mar 15, 2019, 12:08 AM IST

ایک جانب جہاں پلوامہ میں ہوئے انتہا پسندانہ حملہ کی ملک میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں مذمت ہورہی ہے، وہیں کانگریس کے قومی صدر راہل گاندھی متشدد تنظیم جیش محمد کے سرغنہ اظہر مسعود کو جی کہہ کر مخاطب کیا جرم ہوگیا۔

عمران مسعود، ریاستی نائب صدر کانگریس

واضح رہے کہ کانگریس صدر جیش محمد کے سربراہ کو 'جی' کہہ کر مخاطب کیا تھا جس کے بعد سیاسی گلیاروں میں بھونچال آگیا، اور بحث ومباحثہ شروع ہوگیا۔

کانگریس کے ریاستی نائب صدر عمران مسعود بی جے پی کے کچھ کارکنان کو پارٹی میں شامل کررہے تھے۔

کانگریس صدر راہل گاندھی کے 'جی' کہنے کے حق میں اترے، کانگریس کے ریاستی نائب صدر اور سہارنپور پارلیمانی امیدوار عمران مسعود نے راہل گاندھی کا بچاؤ کیا ہے اور انہوں نے کہا کہ جی کہہ کر مخاطب کرنا راہل گاندھی جی کے ڈی این اے میں شامل ہے۔

واضح رہے کہ کانگریس کے ریاستی نائب صدر عمران مسعود بی جے پی کے کچھ کارکنان کو پارٹی میں شامل کررہے تھے، اس دوران انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس الیکشن میں ہمیں بنیادی مسائل پر لڑنا ہوگا، کہ نوجوان کو روزگار، کسان کو پیسہ اور تاجر طبقہ کو کام چاہیے۔

راہل گاندھی کے ذریعہ اظہر مسعود کو جی کہہ کر مخاطب کرنے کے سوال پر عمران مسعود نے کہا کہ ایک آدمی کے ڈی این اے کے اندر تہذیب و تمدن ہے، جس کو وہ تہذیب کے دائرے میں دشمن کو بھی عزت کے ساتھ مخاطب کردیتا ہے ۔

عمران مسعود نے کہا کہ اگر کسی بندے کے منہ سے گالی نکلتی ہے تو کہیں نہ کہیں گالی ہی نکلے گی، یہ تربیت کی ہی بات ہے کہ جو راہل گاندھی جی نے کہاکہ وہ بنیادی سوال ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی رہنما اجیت ڈھوبال جب دہشت گرد اظہر مسعود کو قندھار چھوڑ کر آئے تھے، تو اس پر سوال کیوں نہیں اٹھاتے، اور ادھر ایک 'جی' کہنے پر ہنگامہ برپا ہوگیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details