معروف عالم دین مفتی ہارون رشید نقشبندی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شب برات کی اہمیت و فضیلت پر اللہ کے رسول نے ارشاد فرمایا کہ شب برات کے موقع پر عبادت کرنے والے شخص کے گناہوں کی معافی ہوتی ہے۔ اگرچہ اس کے گناہ بنو کلب کی بکریوں کے بال سے بھی زیادہ ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اس حدیث سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ عرب قبیلے میں بنو کلب قبیلہ کثیر تعداد میں بکریاں پالتا تھا۔ حدیث میں بکریوں کے بال کا ذکر ہے جس کا مقصد واضح طور کثرت بیان کرنا ہے کہ گناہوں کی تعداد اگرچہ کثیر ہو لیکن اگر شب برات میں عبادت کرتا ہے تو اس کی عبادت نہ صرف قبول ہوتی ہے بلکہ گناہوں سے بھی نجات ملتی ہے۔