محرم الحرام میں عزاداری کے تعلق سے بات چیت کرتے ہوئے اسلامی اسکالر مسعود کوثر نقوی نے کہا کہ' آپ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے نواسے اور حضرت فاطمہ کے صاحبزادے امام حسین نے اپنے 72 ساتھیوں کے ساتھ کربلا میں اسلام اور انسانیت کو بچانے کے لیے جام شہادت نوش کی۔ اسی لیے محرم میں حضرت امام حسین کی قربانی کو یاد کرتے ہوئے پوری دنیا میں عزاداری کا اہتمام کیا جاتا ہے'۔
امام حسین کربلا میں اسلام اور انسانیت کو بچانے گئے تھے: مسعود کوثر نقوی
محرم الحرام کا چاند نظرآتے ہیں اسلامی کیلنڈر کا آغاز ہوجاتا ہے۔ محرم کی پہلی تاریخ سے ہی مجلس، ماتم اور عزاداری کا سلسلہ شروع بھی ہو جاتا ہے۔ ہر برس کی طرح رواں برس بھی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے بیت الصلوۃ میں کورونا وبا کی ہدایت کے مطابق مجلس کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے بیت الصلوۃ میں کورونا وبا کی ہدایت کے مطابق مجلس کا اہتمام
علی گڑھ کربلا کے متولی مختار زیدی نے بتایا کورونا وبا کی روک تھام کے لیے جو بھی حکومت کی ہدایات ہیں ان کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم لوگ یہاں پر مجلس کر رہے ہیں جس میں ہم لوگ سینیٹائزر، ماسک اور سماجی دوری کا خاص خیال رکھ رہے ہیں۔ پچاس سے زیادہ لوگ موجود بھی نہیں ہیں۔