اردو

urdu

ETV Bharat / state

Yogi Govt Seized Illegal Construction مظفرنگر میں غیرقانونی طریقہ سے زیرِ تعمیر عمارت سیل

چیف ڈویلپمنٹ آفیسر ادیتیہ پرجاپتی نے کہا کہ غیر قانونی طریقے سے کی جارہی تعمیرات کے خلاف وزیراعلی کی ہدایت پر چلائی جا رہی مہم کو آگے بڑھاتے ہوئے مظفرنگر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے غیر قانونی طریقے سے کی جارہی تعمیرات پر کارروائیاں جاری ہیں۔ Seized illegal property in Muzaffarnagar

زیرِ تعمیر عمارت سیل
زیرِ تعمیر عمارت سیل

By

Published : Sep 3, 2022, 11:12 AM IST

اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی جانب سے اراضی ما فیاؤں اور غیر قانونی طریقے سے تعمیرات کے خلاف چلائی جا رہی خصوصی مہم کو جاری رکھتے ہوئے آج ریاست کے ضلع مظفر نگر میں مظفر نگر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے بغیر اجازت قومی شاہراہ پر غیر قانونی طریقے سے تعمیر کی جا رہی دو شادی ہالوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔

زیرِ تعمیر عمارت سیل

Seized illegal property in Muzaffarnagar

مظفر نگر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی ٹیم نے پولیس فورس کے ساتھ پہلے دہلی دہرادون قومی شاہراہ 58 پر گپتا ریزورٹس کے پاس غیر قانونی طریقے سے تعمیر کئے جا رہے بینکٹ ہال کو سیل کر دیا گیا،اسکے بعد مظفر نگر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی اجازت کے بغیر شہر کے کوتوالی علاقے کے چارتھوال روڈ پر غیر قانونی طور پر کروڑوں کے صرفہ سے زیر تعمیرایک اور بینکٹ ہال کو سیل کیا گیا۔

مزید پڑھیں:Muzaffarnagar Development Authority: مظفرنگر میں انہدامی کارروائی

چیف ڈویلپمنٹ آفیسر ادیتیا پرجاپتی نے کہا کہ غیر قانونی طریقے سے کی جارہی تعمیرات کے خلاف وزیراعلی کی ہدایت پر چلائی جا رہی مہم کو آگے بڑھاتے ہوئے مظفرنگر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے غیر قانونی طریقے سے کی جارہی تعمیرات پر کارروائیاں جاری ہیں۔ آج بھی مختلف علاقوں میں غیرقانونی طریقے سے کی جا رہی زیر تعمیر سرگرمیوں کے خلاف کاروائی کی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details