اردو

urdu

ETV Bharat / state

رامپور: غیر قانونی اسلحہ فیکٹری کا پردہ فاش - گرفتار ملزم پر پہلے سے ہی 7 مقدمات درج ہیں

ریاست اترپردیش کے ضلع رامپور میں بلاسپور تھانہ کی پولیس نے غیر قانونی اسلحہ بنانے کی فیکٹری کا پردہ فاش کیا ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں ایک ہسٹری شیٹر کو بھی گرفتار کیا ہے۔

illegal arms factory uncovered in rampur uttar pradesh
رامپور میں غیر قانونی اسلحہ فیکٹری کا پردہ فاش

By

Published : Sep 15, 2020, 10:08 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع رامپور کی تحصیل بلاسپور میں تھانہ بلاسپور پولیس نے اسلحہ بنانے والی ایک فیکٹری کا پردہ فاش کیا ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں غیر قانونی اسلحہ فیکٹری چلانے والے ایک ہسٹری شیٹر کو گرفتار کیا ہے۔

رامپور میں غیر قانونی اسلحہ فیکٹری کا پردہ فاش

پولیس نے فیکٹری سے کئی تیار شدہ اور نصف تیار شدہ طمنچوں کے ساتھ اسلحہ بنانے کے آلات بھی برآمد کیے ہیں۔

پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم کی جرائم کی تاریخ کافی طویل ہے۔

رامپور میں غیر قانونی اسلحہ فیکٹری کا پردہ فاش

رامپور ضلع کے بلاسپور تھانہ پولیس نے مخبر کی اطلاع کی بنیاد پر ڈنڈیا کے جنگل میں چھاپہ مار کر وہاں چل رہی غیر قانونی اسلحہ فیکٹری کا پردہ فاش کیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم صغیر ڈنڈیا گاؤں کے جنگل میں غیر قانونی طریقے سے اسلحہ فیکٹری چلاتا تھا۔

رامپور میں غیر قانونی اسلحہ فیکٹری کا پردہ فاش

پولیس نے موقع سے چار دیسی طمنچے 12 بور، 3 نصف تیار شدہ طمنچے 315 بور، 4 نصف تیار شدہ 12 بور، 6 زندہ کارتوس 12 بور، اور اسلحہ بنانے کے آلات بھی برآمد کیے ہیں۔

پولیس نے مزید جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ گرفتار ملزم پر پہلے سے ہی 7 مقدمات درج ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details