اردو

urdu

ETV Bharat / state

غیرقانونی شراب ضبط، تین گرفتار - پولیس سپرنٹنڈنٹ مظفرنگر

مظفر نگر میں تھانہ انچارج یوگیش شرما نے 10لاکھ کی غیرقانونی شراب کے ساتھ تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔

غیرقانونی شراب ضبط، تین گرفتار
غیرقانونی شراب ضبط، تین گرفتار

By

Published : Jul 1, 2020, 10:28 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر کے ایس ایس پی ابھیشیک یادو کی موثر رہنمائی اور سپرنٹنڈنٹ پولیس ستپال آنتل کی سربراہی میں تھانہ انچارج یوگیش شرما نے غیر قانونی شراب کے خلاف مہم شروع کی ہوئی ہے۔

اس مہم کی بہترین مثال پیش کرتے ہوئے، آج تھانہ انچارج نیو منڈی یوگیش شرما اور ان کی ٹیم نے تقریباً 10 لاکھ کی جعلی ملاوٹ والی غیرقانونی شراب بیچنے والے ایک گروہ کا پردہ فش کیا ہے۔

غیرقانونی شراب ضبط، تین گرفتار

پولیس سپرنٹنڈنٹ مظفرنگر ستپال آنتل نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ نیو منڈی پولیس نے 10 لاکھ روپے کی جعلی ملاوٹ والی غیرقانونی شراب کے ساتھ ایک گروہ کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

تھانہ نیو منڈی پولیس نے شراب تیار کرنے والے تین شراب سمگلرز کو بہار کے ضلع مظفر نگر سے گرفتار کیا ہے۔

پولیس نے ان کے قبضے سے 505 پوّے جعلی ملاوٹ والی شراب، 2226 پاووا خالی، 110 بار کوڈ ریپر، دو سفید رنگ کی پلاسٹک کے کین میں بھرا ہوا کیمیکل، 50- 05 لیٹر کے خالی ڈرم، ایک ڈرم خالی 200 لیٹر، تین خالی کارٹون، ایک سٹمپپیڈ نیلے (سفید رنگ) کا، ایک مہر، ایک گوند کی شیشی، ایک جگ اور پلاسٹک کی بوتل میں کرمل (رنگ) وغیرہ برآمد کیا ہے۔

مظفر نگر میں تھانہ انچارج یوگیش شرما نے 10لاکھ کی غیرقانونی شراب کے ساتھ تین افراد کو گرفتار کیا ہے

واضح رہے کہ غیرقانونی شراب کا کاروبار کرنے والے شراب سمگلرز کی شناخت گورو عرف ویشندر عرف منّو ولد اوپیندر، ٹیٹو ولد مونیرام جو شیو نگر تھانہ نیو منڈی، سنّی ولد نریش سکیں گاؤں میرٹھ کے رہنے والے کے طور پر کی گئی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ان کا ایک ساتھی راجیو موقع کا فائدہ اٹھاکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، جسے جلد ہی گرفتار کرکے جیل بھیجا جائے گا، جس کی تالش پولیس کررہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details