ریاست اتر پردیش میں ریاستی نوڈل افسر آئی جی امیتابھ ٹھاکر نے وزارت داخلہ کی جانب سے شروع کئے گئے پروگرام 'اسٹوڈینٹ پولس کیڈٹس' کا ضلع بارہ بنکی میں جائزہ لیا۔
'اسٹوڈینٹ پولس کیڈٹس' پروگرام کا نوڈل افسر نے جائزہ لیا اس پروگرام کے تحت درجہ ہشتم اور نہم کے طلباء کو پولس سے رابطہ، پولس کے کام کرنے کا طریقہ اور ایک زمہدار شہری بنانے کی تعلیم دی جاتی ہے۔
اس کے تحت بیورو آف پولیس رسرچ اینڈ ڈاکیومینٹیشن کی جانب سے ایک نصاب تیار کیا گیا ہے۔
'اسٹوڈینٹ پولس کیڈٹس' پروگرام کا نوڈل افسر نے جائزہ لیا ضلع بارہ بنکی میں اس کورس کے لیے کل 37 اسکولوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔اس میں سے 30-30 طلبہ کو یہ کورس پڑھایا جا رہا ہے۔ ریاستی نوڈل افسر آئی جی امیتابھ ٹھاکر نے ضلع کے ذمہ داران کو ضروری ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ابھی یہ پروگرام نیا ہے اس لئے اس کو سمجھنے میں ذمہ داران کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔