انڈین فارمس فرٹیلائزرز کو آپریٹیو (افکو) نے قوم کی خدمت کے تحت اسپتالوں کو مفت آکسیجن دستیاب کرانے کے لئے تیسری اکائی لگانے کو منظوری دی ہے۔
افکو نے مفت آکسیجن دستیاب کرانے کے لئے تیسری اکائی کو منظوری دی
افکو کے منیجنگ ڈائرکٹر یو ایس اوستھی نے اتوار کو ٹوئٹ کرکے کہا کہ میڈیکل گریڈ آکسیجن کی مانگ کو پورا کرنے کے لئے اترپردیش کے پھول پور میں تیسرا آکسیجن پلانٹ لگانے کا حکم دیا گیا ہے۔ اس سے پہلے دو آکسیجن پلانٹ لگانے کو منظوری دی گئی تھی۔

اس پلانت کی پیداواری صلاحیت 130 کیوبک میٹر فی گھنٹہ ہوگی۔ اس میں 30 مئی تک پیداوار شروع ہوجانے کا امکان ہے۔ افکو نے اس کام کے لئے ایک خصوصی ٹیم کو لگایا ہے۔افکو اترپردیش اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں مفت آکسیجن دستیاب کرائے گا۔